نئی د ہلی : مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے دونوں اتحادوں مہاوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان سیاسی بیان بازی کا دور جاری ہے ۔ دریں اثنا، ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا یو بی ٹی کے سینئر لیڈر سنجے راوت کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ اپنے حریف رہنماؤں پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں سے بہت سے لوگوں کے جیل جانے کا وقت آ رہا ہے۔
دراصل، اتوار (17 نومبر) کو سنجے راوت مانکھرد شیواجی نگر سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ابو عاصم اعظمی کے لیے مہم چلا رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد کس کس کو جیل کی ہوا کھانی ہے ،اس سے متعلق ہم نے فہرست تیار کر لی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ وزیر اعظم مہاراشٹراسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی مہم سے غائب ہیں۔ ساتھ ہی اب یہاں راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی بھی انٹری ہوچکی ہے ۔
سنجے راوت نے یوگی آدتیہ ناتھ پر دیا متنازع بیان
اس کے ساتھ ہی سنجے راوت نے بی جے پی کے نعرے پر اعتراض کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بنایا تھا ‘اگر ہم بٹیں گے تو کٹیں گے’ کا نعرہ انہوں نے دیا تھا۔ سنجے راؤت نے کہا تھا، “یوپی سے ایک جوکر آتا ہے اور ہمارے بھگوا کپڑوں کی توہین کرتا ہے۔ یوگی مہاراشٹرآ کر کہتے ہیں کہ اگر ہم بٹیں گے تو کٹیں گے یا اگر ہم ایک ہیں تو سیف ہیں۔ یہاں آنا بند کرو، ہمارا مہاراشٹر محفوظ ہے۔ “
اس کے ساتھ ہی سنجے راوت نے مہاراشٹر کے عوام سے مہاوکاس اگھاڑی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی اپیل کی۔ یہی نہیں، راوت نے ادھو ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ بنانے کی بات بھی کی۔ انہوں نے جلسہ عام میں کہا، ’’23 نومبر کو ایم وی اے کو اقتدار میں لائیں اور تین دن کے بعد ادھو ٹھاکرے کی حکومت بنائیں‘‘۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہا کمبھ 2025 میں، اڈانی گروپ بھی ISKCON کے ساتھ مل کر اسی طرح کی…
انہوں نے اچانک شوبز کو الوداع کہہ دیا اور گلیمر سے ہٹ کر مذہب کی…
پنجاب، ہریانہ، شمالی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں 2-3 دن تک گھنا اور بہت گھنا…
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے واشنگٹن…
اداکار سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے ملک بھر میں بحث جاری ہے۔…
2006 میں انہوں نے شبانہ رضا سے دوسری شادی کی تھی۔ ایسے میں منوج اور…