شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت نے کہا کہ 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کے مرکزی ملزم تہور حسین رانا کو فوری طور پر پھانسی دی جانی چاہئے۔ اس دوران انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بہار انتخابات کے دوران حکومت تہور رانا کو پھانسی دے گی۔ سنجے راوت نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ معاشی مفرور نیرو مودی اور میہول چوکسی کو بھی ہندوستان کے حوالے کیا جائے۔ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنجے راوت نے کہاکہ تہور رانا کو فوری طور پر پھانسی دی جانی چاہیے، لیکن انہیں بہار انتخابات (اس سال کے آخر میں ہونے والے) کے دوران پھانسی دی جائے گی۔
راؤت نے کہا کہ رانا کو ہندوستان لانے کی لڑائی 16 سال سے جاری ہے اور یہ کانگریس کے دور حکومت میں شروع ہوئی تھی۔ اس لیے رانا کو واپس لانے کا کریڈٹ کسی کو نہیں لینا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تہور رانا پہلا ملزم نہیں جسے بھارت کے حوالے کیا گیا۔ اس سے قبل 1993 کے سلسلہ وار دھماکوں کے ملزم ابو سالم کو بھی بھارت کے حوالے کیا گیا تھا۔راوت نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کلبھوشن جادھو، جسے 2016 میں پکڑا گیا تھا اور پاکستانی فوجی عدالت نے مبینہ جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، کوبھی واپس لایا جائے۔ بھارت نے پاکستان کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
بھارت کے مطابق کلبھوشن یادیو کو ایران میں اغوا کر کے پاکستان لایا گیا تھا۔ اسے بچانے کے لیے بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کیا جس نے پاکستان کو اس کی پھانسی روکنے کا حکم دیا۔اور اب تک معاملہ عدالت میں ہے۔ سنجے راوت نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ کلبھوشن یادو کو ہندوستان لانے کی کوشش کرے۔
بھارت ایکسپریس۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…