نئی دہلی: انڈیا الائنس پرشیو سینا (یوبی ٹی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے تمل ناڈوکا بھی ذکرکیا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا الائنس کی 8 جون کودہلی میں ایک اہم میٹنگ ہے۔ کانگریس لیڈرکے سی وینوگوپال نے اس بارے میں ادھو ٹھاکرے سے فون پربات چیت کی ہے۔ ہم سوچیں گے کہ کیا کرنا ہے۔ مہاراشٹرمیں بھی اس باربہت کام ہے۔
‘وجے کے طورپرنیا ساتھی ملا’: سنجے راوت
ڈی ایم کے سے متعلق سوال پرسنجے راوت نے کہا، “جب تمل ناڈومیں الیکشن ہوا، نتیجے آگئے اوروہاں جوتبدیلی ہوئی اورکانگریس ٹی وی کے کے ساتھ اقتدارمیں شامل ہوگئی۔ اسی دن ڈی ایم کے نے انڈیا لائنس سے اپنا ناطہ توڑلیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ڈی ایم کے کے لوگ اس میٹنگ میں آئیں گے۔ تاہم اب تمل ناڈو میں انڈیا بلاک کوایک نیا ساتھی تھلاپتی وجے وزیراعلیٰ کے طورپر ملا ہے، تواب ان کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔”
انڈیا الائنس میں انتشارکی خبروں سے انکار
کیا انڈیا الائنس میں پھوٹ پڑگئی ہے، اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، “مجھے نہیں لگتا کہ پھوٹ پڑی ہے۔ ڈی ایم کے کوصبرسے کام لینا چاہئے تھا۔ جس طرح سے تمل ناڈومیں صورتحال میں تبدیلی آئی، کانگریس کے سامنے کوئی دوسرا متبادل نہیں تھا۔” کل ملاکرسنجے راوت نے تمل ناڈو میں ٹی وی کے کے ساتھ کانگریس کے اتحاد کے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا ہے۔
کانگریس کی وجہ سے انڈیا الائنس کی میٹنگ میں نہیں ہوں گے شامل: ڈی ایم کے
دراصل، ڈی ایم کے نے جمعرات (4 جون) کوکہا کہ وہ 8 جون کودہلی میں ہونے والی انڈیا الائنس کی میٹنگ میں حصہ نہیں لے گی کیونکہ کانگریس پارٹی اس میں حصہ لے رہی ہے۔ ڈی ایم کے کا یہ فیصلہ کانگریس پارٹی کے خلاف اس کے سخت رخ کوظاہرکرتا ہے، جوقومی پارٹی کے ذریعہ تمل ناڈواسمبلی الیکشن جیتنے والی ٹی وی کے کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد سے جاری ہے۔ ڈی ایم کے نے کہا کہ وہ اپنے کارکنان کے جذبات کا احترام کرنے کے لئے میٹنگ میں شرکت نہیں کرے گی، جوکانگریس پارٹی کی دھوکہ دہی سے مجروح ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…
انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…
انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…