بھارت ایکسپریس اردو۔
شیوسینا (یوبی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے ابو عاصم اعظمی پر بڑا حملہ بولا ہے۔
Sanjay Raut On Abu Asim Azmi: مغل حکمراں اورنگ زیب سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان سے مہاراشٹرسماجوادی پارٹی کے صدر ابوعاصم اعظمی تنازعہ میں گھرگئے۔ معافی مانگنے کے باوجود ابوعاصم اعظمی کے بیان پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اس درمیان شیوسینا (یوبی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اور سینئرلیڈرسنجے راؤت نے ان کے بیان سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔
سنجے راؤت نے کہا کہ ابوعاصم اعظمی کا بیان دلوایا گیا ہے کیونکہ دھننجے منڈے پر بحث نہ ہو۔ بی جے پی نے ابوعاصم اعظمی سے بیان دلوایا ہے۔ وہیں سنجے راؤت کے دھیان ہٹانے کے الزامات پروزیرگلاب راؤ پاٹل نے کہا کہ انہوں نے تو ہندتوا کو ہٹا دیا۔ پاٹل نے شیوسینا کو کانگیس کی بی ٹیم قرار دیا ہے۔
ابوعاصم اعظمی نے مانگی معافی
وہیں، منگل کے روز(4 مارچ) کوسماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اورنگ زیب والے بیان پروضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ کوتوڑمروڑکرپیش کیا گیا ہے۔ پھر بھی میری اس بات سے اگرکسی کو تکلیف ہوئی ہے تو میں اپنے الفاظ اوراپنا بیان واپس لے لیتا ہوں۔
ایکناتھ شندے نے کی تنقید
دوسری جانب، سماجوادی پارٹی کے لیڈرکی طرف سے اپنے بیان کے لئے معافی مانگنے کے بعد مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا “ابوعاصم اعظمی نے اورنگ زیب کواچھا حکمراں (ایڈمنسٹریٹر) بتایا اوراس کی تعریف کی ہے۔ یہ بیان مہاراشٹرکی عوام کوقبول نہیں ہے۔ اورنگ زیب نے اس سرزمین پرہمارے ہیروچھترپتی شیواجی مہاراج پرتشدد کیا۔ اس نے ہماری مندروں کو توڑا اورہماری بہنوں کی عزت کونقصان پہنچایا اورہماری تاریخ کومسترد کیا۔ ابواعظمی کا یہ بیان مہاراشٹرکی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔”
ایکناتھ شندے نے مزید کہا کہ ابوعاصم اعظمی کا یہ بیان مہاراشٹرکے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچاتا ہے اوراس کے لئے انہیں سخت سزا دی جائے گی۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اورانہیں معطل کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…