قومی

Sanjay Raut Book: سنجے راؤت کا بڑا دعویٰ- ’ایکناتھ شندے نے مجھے ساتھ آنے کی پیشکش کی تھی، میں نے کہا آپ…‘

ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکناتھ شندے پارٹی چھوڑنے کے دودن پہلے ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔ سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ ایکناتھ شندے نے انہیں ساتھ آنے کی پیشکش کی تھی۔ سوہت مشرا کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے یہ بات کہی۔

میں بھگوڑا نہیں: سنجے راؤت

سنجے راؤت نے کہا، “وہ (شندے) مجھے بارباریہ آفردے رہے تھے کہ یہاں کیا رکھا ہے۔ آپ چلو، آپ جیسا لیڈرہمارے ساتھ رہے گا تو ہم 25 سال راج کریں گے۔” انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا، “میں آج جو بھی ہوں اپنی پارٹی کی وجہ سے ہوں اور پارٹی کو جب بحران کا سامنا ہے تو میں بھاگ کرنہیں جاسکتا ہوں۔ میں بھگوڑا نہیں ہوں۔ جب میرے بارے میں لکھا جائے گا تو لوگ یہ نہیں کہیں گے ڈرپوک اوربھگوڑا۔”

میں نے کہا آپ بھی ایسا مت کیجئے: شیوسینا ایم پی

راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے مزید کہا، “میں نے کہا کہ آپ (ایکناتھ شندے) بھی ایسا مت کیجئے۔ ہم نے یہ قبول کیا کہ جس بالا صاحب کی پارٹی نے ہمیں سب کچھ دیا ہے، اس فیملی کے ساتھ میرا جو رشتہ رہا، اگرمشکل وقت ہے تو اسے بھی قبول کرنا چاہئے۔ اگرمیں ہی بھاگ گیا تو اور بھی لوگ بھاگ جاتے کہ ایک ستون ہی گرگیا اور پارٹی کو زیادہ نقصان ہوتا۔ میری ماں ہمیشہ ہمیں کہتی ہے کہ اگر تم غلط نہیں ہو تو پیچھے مت ہٹنا۔ ہماری پارٹی توایک تحریک (آندولن) ہے۔ تحریک میں یہ سب باتیں ہوتی ہیں، جیل ہوتی ہے، عدالتی کیس ہوتے ہیں، ایف آئی آرہوتی ہے، حملے ہوتے ہیں۔ یہ سب آپ کو برداشت کرنا ہوتا ہے۔”

اپنی کتاب کے بارے میں کیا کہا؟

اپنی کتاب “نرکاتلا سورگ” پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “کسی نے مجھ سے پوچھا کہ جہنم کیا ہوتا ہے؟ میں نے بولا کہ جس دن آپ جیل میں پہلا قدم رکھتے ہیں، جہنم شروع ہوجاتا ہے۔ آپ کا پوری دنیا سے رابطہ ٹوٹ جاتا ہے۔ بڑی بڑی پتھرکی دیواریں نظرآتی ہیں اور کچھ نہیں نظرآتا۔ ایک ایسی دنیا ہے، جہاں آپ کی پہچان نہیں ہے۔”

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

8 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

8 hours ago