قومی

Sangeet Som Death Threat: بی جے پی لیڈر سنگیت سوم کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، بنگلہ بولنے والے شخص نے کہا- ’بم سے اُڑا دیں گے‘

بھارتیہ جنتا پارٹی کے فائر برانڈ لیڈر اور میرٹھ کی سردھنا اسمبلی سیٹ سے سابق ایم ایل اے سنگیت سوم کو جان سے مارنے کی دھمکی دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انہیں فون کال کے ذریعے بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی، جس کے بعد سیاسی اور انتظامی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز سنگیت سوم کے موبائل فون پر ایک نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی، جس میں کال کرنے والے نے بنگلہ زبان میں بات کرتے ہوئے انہیں بم سے اُڑانے کی دھمکی دی۔ دھمکی ملتے ہی سنگیت سوم نے فوراً مقامی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس اور انتظامی افسران فوری طور پر ان کے پاس پہنچے اور تفصیلات حاصل کیں۔

سنگیت سوم نے پولیس کو دھمکی آمیز کال کرنے والے نمبر کی مکمل تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ بم دھماکے کی دھمکی کے معاملے میں ان کے ذاتی سیکریٹری چندرشیکھر کی جانب سے متعلقہ تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے کال ڈیٹیل ریکارڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دھمکی کے پیچھے کون لوگ ہیں اور ان کے مقصد کیا ہیں۔

سنگیت سوم کا شمار بی جے پی کے سخت گیر اور فائر برانڈ ہندو لیڈروں میں ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ ایک بار پھر تنازع کا مرکز بنے تھے، جب انہوں نے اداکار شاہ رخ خان کو ’غدار‘ قرار دیا تھا۔ سنگیت سوم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں مسلم شدت پسند ہندو اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ بھارت میں کچھ لوگ ایسے عناصر سے وابستہ کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے دے کر آئی پی ایل میں کھیلنے کی دعوت دے رہے ہیں، جو ملک کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔

اس بیان کے بعد سماج وادی پارٹی نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ مظفر نگر میں سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر ضیاء خان نے سنگیت سوم کو ذہنی طور پر غیر متوازن قرار دیا، جس کے بعد سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔ اس بیان پر کرنی سینا کے کارکنان مشتعل ہو گئے اور مظفر نگر میں سماج وادی پارٹی کے دفتر پر ہنگامہ بھی ہوا، جہاں ایک شخص نے ضیاء خان کے ساتھ ہاتھا پائی کی، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ فی الحال پولیس دھمکی کے معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے اور سنگیت سوم کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago