قومی

Sandeep Pathak News: عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سندیپ پاٹھک کو بڑی راحت، ہائی کورٹ نے سنایا یہ فیصلہ

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی چھوڑکربی جے پی میں شامل ہونے والے راجیہ سبھا رکن سندیپ پاٹھک کوپنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ پیر(11 مئی) تک بغیراس عدالت کی اجازت کے کوئی سخت قدم سندیپ پاٹھک کے خلاف نہ اٹھایا جائے۔

سندیپ پاٹھک نے اپنے اوپردرج ایف آئی آرکی تفصیل مانگی ہے کہ یہ بتایا جائے کہ ان کے خلاف کیا ایف آئی آردرج ہوئی ہے اورکہاں ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس کے لئے پیرتک کا وقت مانگا ہے۔ پیرتک حکومت عدالت کوبتائے گی کہ ایف آئی آردرج ہے یا نہیں۔ پیرتک سندیپ پاٹھک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

سندیپ پاٹھک بی جے پی میں کب ہوئے شامل؟

سندیپ پاٹھک عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد 24 اپریل 2026 کو بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ وہ راگھو چڈھا، اشوک متل کے ساتھ بی جے پی کے دفتر پہنچے تھے۔ اس دوران بی جے پی کے قومی صدرنتن نبین نے انہیں مٹھائی کھلاکراستقبال کیا تھا۔ اس سے پہلے راگھوچڈھا نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہا تھا کہ بھارت کے آئین کے التزام کا استعمال کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے دوتہائی سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ نے بی جے پی میں انضمام کرلیا۔ آپ کو بتا دیں کہ عام آدمی پارٹی سے بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈران میں راگھوچڈھا، سندیپ پاٹھک، اشوک متل، کرکٹرہربھجن سنگھ، راجیندرگپتا، وکرم ساہنی اورسواتی مالیوال بھی شامل ہیں۔

کون ہیں سندیپ پاٹھک؟

سندیپ پاٹھک کوعام آدمی پارٹی کے سب سے بھروسہ مند اوراسٹریٹجک لیڈروں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ وہ اپریل 2022 سے پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں۔ انہیں پارٹی کی تنظیم کومضبوط بنانے اورانتخابی حکمت عملی بنانے میں اہم کردارسمجھا جاتا تھا۔ انہیں خاص طورپر2022 کے پنجاب اسمبلی انتخابات میں ایک کلیدی حکمت عملی کے طورپردیکھا گیا تھا، جس میں عام آدمی پارٹی نے زبردست فتح حاصل کی تھی۔ سندیپ پاٹھک عام آدمی پارٹی کے پہلے جنرل سکریٹری بنے۔ اب وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ پنجاب میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago