قومی

Sudarshan Patnaik praised the PM Modi : وزیراعظم مودی کی قیادت میں ملک نے ہر میدان میں ترقی کی، سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے ریت پربنائی پی ایم مودی کی تصویر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے 11 سال مکمل کر لیے ہیں۔ مشہور ریت آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے بھی تیسری میعاد کا ایک سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں  نے فن کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پی ایم مودی کے دور کو شاندار بتایا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

سدرشن پٹنائک نے مودی حکومت کی تعریف کی

سینڈ کے آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے کہا، “وزیر اعظم کی قیادت میں ملک نے بہت ترقی کی ہے۔ سوچھتا ابھیان سے لے کر فنکاروں کے احترام تک، بہت سے ایسے شعبے ہیں ،جہاں پہلے توجہ نہیں دی گئی تھی۔ من کی بات پروگرام میں پی ایم مودی نے فنکاروں کے حوصلےکو ایک نئی  اڑان دی ہے  ۔” انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی ہمارے ملک کی ثقافت، تہذیب اور کھیل کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے گوا میں منعقدہ برکس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے تمام ممالک کے نمائندوں کے سامنے فن کو پیش کرکے میری عزت میں اضافہ کیا۔ یہی نہیں، پی ایم مودی ملک کے ہر فنکار کا حوصلہ بڑھاتے ہیں، چاہے وہ شہر کا ہو یا گاؤں کا۔

ملک تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر بھی پچھلے کچھ سالوں میں مضبوط ہوا ہے اور آتم نر بھر بھارت جیسی اسکیموں نے چھوٹے کاروباروں کو ایک نئی سمت دی ہے۔ سدرشن پٹنائک نے کہا کہ ہندوستان اب تیزی سے 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سدرشن پٹنائک نے ملک کی بین الاقوامی امیج پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘آج ہندوستان کے پاسپورٹ کی عزت بڑھی ہے، میڈلز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور پوری دنیا میں ہندوستان کی امیج ایک مضبوط ملک کے طور پر بنا ہے، آپریشن سندور اس کی ایک مثال ہے، جس میں ہندوستان نے دنیا کو دکھایا کہ ہم صرف باتیں نہیں کرتے، ضرورت پڑنے پر کارروائی بھی کرتے ہیں’۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ 11 سالوں میں بھارت نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت اب دہشت گردی اور  بات چیت ایک ساتھ نہیں کرتا ا ہے ۔ پدم شری سدرشن پٹنائک کے یہ تبصرے لاکھوں فنکاروں اور عام شہریوں کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں، جو وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں سے متاثر ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

4 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

4 hours ago