قومی

Samajwadi Party Names 20 Star Campaigners For Bihar Polls : سماجوادی پارٹی نے بہار انتخابات کے لیے 20 اسٹار پرچارکوں کی جاری کی فہرست، اعظم خان کی واپسی نے بڑھائی سیاسی گہما گہمی

سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے جمعہ کو بہار اسمبلی انتخابات کے لیے 20 اسٹار پرچارکوں (انتخابی مہم چلانے والے رہنما) کی لسٹ جاری کی۔ پارٹی کا مقصد مہاگٹھ بندھن کی انتخابی مہم کو ریاست بھر میں تقویت دینا ہے۔ لسٹ میں پارٹی صدر اکھلیش یادو، ان کی اہلیہ اور رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو، نیز سینئر رہنما راجیو رائے، اقرا حسن اور پرِیا سروج کے نام شامل ہیں۔ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز اعظم خان کی واپسی رہی، جو حال ہی میں جیل سے رہائی پانے کے بعد دوبارہ سرگرم سیاست میں لوٹے ہیں۔ ان کی شمولیت کو پارٹی کی اقلیتی ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کی حکمتِ عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

پارٹی کے مطابق، ایس پی کے یہ اسٹار پرچارک جلد ہی ریاست گیر انتخابی دورے پر روانہ ہوں گے تاکہ مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کے حق میں عوامی حمایت کو منظم کیا جا سکے۔ اتحاد میں کانگریس، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور بائیں بازو کی جماعتیں شامل ہیں۔

دیگر اسٹار پرچارک
لسٹ میں کیرن مئی نندا، افضل انصاری، اودھیش پرساد، بابو سنگھ کشواہا، نریش اُتم پٹیل، رام شنکر ودیارتھی، لال جی ورما، چھوٹے لال کھروار، سناتن پانڈے، پپو نشاد، تیج پرتاپ سنگھ یادو، اوم پرکاش سنگھ، کاشی ناتھ یادو اور دھرمیندر سُولنکی کے نام بھی شامل ہیں۔

سیاسی تجزیہ
سیاسی مبصرین کے مطابق، اعظم خان کی شمولیت نہ صرف پارٹی کے اندرونی اختلافات کو ختم کرتی ہے بلکہ ان افواہوں کو بھی رد کرتی ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ کر اوم پرکاش راج بھر کی سوہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس جے) میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ایس بی ایس جے، جو این ڈی اے کے ساتھ سیٹ شیئرنگ پر متفق نہیں ہو سکی، نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہار میں اکیلے میدان میں اترے گی تاکہ این ڈی اے کے ووٹ بینک، خصوصاً مغربی اضلاع میں نقصان پہنچا سکے۔ ادھر، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد بہار میں انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ وزیرِاعظم نریندر مودی نے بی جے پی کی مہم کا آغاز ایک بڑی ریلی سے کیا، جبکہ مہاگٹھ بندھن کے قائدین نے بھی پٹنہ سے اپنی انتخابی مہم کی شروعات کی۔

-بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

7 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

7 hours ago