قومی

MP Ziaur Rahman Barq Exclusive: بسم اللہ پڑھ کرحلف اٹھانے پر کیوں ہو رہا ہے تنازعہ؟ نوجوان رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق نے جے ہندو راشٹر بولنے والوں کو دکھایا آئینہ

یوپی کے سنبھل سے سماجوادی پارٹی کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ اورمرحوم رہنما شفیق الرحمٰن برق کے پوتے ضیاء الرحمان برق نے لوک سبھا میں بسم اللہ پڑھ کر حلف لینے پرتنازعہ کو بے وجہ قراردیتے ہوئے کہا کہ میں نے آئین کے مطابق ہی حلف لیا ہے۔ میں نے اردوزبان میں حلف لیا اوربسم اللہ پڑھ کرحلف لیا، جو آئین کے مطابق ہے۔ انہوں نے بھارت ایکسپریس اردوسے ایکسکلوزیوبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کی طرف سے جومخالفت کی جارہی ہے، وہ کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے، میں نے بسم اللہ پڑھ کرحلف اٹھایا اورانقلاب زندہ آباد، سماجواد زندہ اورآئین (سنودھان) زندہ آباد کا نعرہ لگایا، جوآئین کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دادا مرحوم شفیق الرحمٰن برق کے نقش قدم پرچلتے ہوئے حلف لیا ہے۔ جن لوگوں کواردوزبان سے نفرت ہے، وہ اس پرسوال اٹھا رہے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگربسم اللہ پڑھ کراوراردوزبان میں حلف لینے میں کوئی حرج ہوتا تو میری پارٹی اورانڈیا الائنس کے لیڈران میرے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں میرے استاد میرے دادا محترم ہیں، میری کوشش رہے گی کہ میں ان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنے لوگوں کی آوازبن سکوں۔ انہوں نے کہا کہ شفیق الرحمٰن برق صاحب کی جگہ لے پانا یا اس خلا کو پُرکرپانا مشکل ہی ناممکن ہے، لیکن میں ان کی طرح آواز بننے کی پوری کوشش کروں گا۔

اسدالدین اویسی کے جے فلسطین پرکیا کہا؟

ضیاء الرحمان برق نے کہا کہ بی جے پی کا کام توملک میں نفرت پھیلانا اورتقسیم کرنا ہے، لیکن ان کے عزائم جلد ہی ناکام ہوجائیں گے اورملک میں جلدازجلد ایسی حکومت ہوگی، جوعوام کی اورسیکولرحکومت ہوگی۔  ضیاء الرحمان برق نے کہا کہ ملک میں انڈیا الائنس کی حکومت نہیں بن سکی، لیکن ایک مضبوط اپوزیشن ہے اورہم عوام کی آوازاٹھاتے رہیں گے۔

جے ہندو راشٹر کی ہمیشہ کریں گے مخالفت

ضیاء الرحمان برق نے کہا کہ جے ہندوراشٹرکی ہم مخالفت ہمیشہ کریں گے۔ جے ہندوراشٹرکا کوئی مطلب نہیں بنتا اوریہ آئین کے خلاف ہے۔ ہمارے ملک کے آئین میں تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے جگہ ہے اورسب کوحقوق دیئے گئے ہیں، کسی ایک مذہب کے لئے جگہ نہیں ہے۔ اس لئے ایسے نعروں کی مخالفت کریں گے اوران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ آئین کے خلاف بولتے اورکام کرتے ہیں، لیکن ان پرکوئی سوال نہیں اٹھایا جاتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

27 minutes ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

3 hours ago