قومی

Samajwadi Party Delegation arriving Rampur: محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کے لئے احتجاج، اعظم خان کی حمایت میں آج رام پور پہنچ رہا ہے سماجوادی پارٹی کا وفد

اترپردیش میں جوہریونیورسٹی پرسیاسی ہنگامہ جاری ہے۔ سماجوادی پارٹی کا 28 رکنی وفد آج رام پورجائے گا۔ اس کی قیادت اپوزیشن لیڈرماتا پرساد پانڈے کریں گے۔ یہ وفد جوہریونیورسٹی کے انہدام کی کارروائی کوروکنے کا مطالبہ کرے گا۔ اس کے لئے دھرنا بھی دیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) رام پورکومیمورنڈم سونپا جائے گا۔ وفد میں موجودہ اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جوہریونیورسٹی کا قیام سال 2006 میں عمل میں آیا تھا اوراس کے بانی سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان ہیں۔

ضلع انتظامیہ رام پورکے ذریعہ اس پربلڈوزرکی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس سے متعلق سماجوادی پارٹی کے لیڈران سخت ناراض ہیں اوراعظم خان کوحمایت کرنے کے لئے رام پورجا رہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی پربلڈوزرچلانا آئینی ڈھانچے اور’تعلیم کے حقوق‘ کومنہدم کرنے جیسا ہے۔ انتظامیہ اورحکومت کا یہ قدم سماج کے غریب، پسماندہ اوردلت طبقات کوتعلیم سے محروم کرنے جیسا ہے۔ یہاں بہت معمولی فیس پرسبھی مذاہب کے لوگ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

جوہریونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کا حکم

رام پور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے) نے محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ان 38 عمارتوں کو بنانے سے پہلے حکومتی ضابطہ کے مطابق نقشہ پاس نہیں کرایا گیا تھا۔ یہ فیصلہ ’اتر پردیش شہری منصوبہ بندی اور ترقی ایکٹ، 1973‘ کے تحت لیا گیا ہے۔ اس کے مطابق، بغیر منظوری کی تعمیرات غیرقانونی تسلیم کی جاتی ہیں۔ حکم جاری کرنے سے پہلے انتظامیہ نے یونیورسٹی مینجمنٹ کو نوٹس بھیج کران کا موقف جاننا چاہا تھا۔

وہیں، یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ عمارتیں پہلے ہی بن چکی تھیں، اس لئے موجودہ ضوابط کے تحت انہیں غیرقانونی نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ اس وقت یہ آرڈی اے کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا تھا، اس لئے اس سے عمارت کی تعمیر کی منظوری لینے کی ضرورت نہیں تھی۔ حالانہ اتھارٹی نے کہا کہ تعمیرکے وقت جس  مجازاتھارٹی سے منظوری لینا ضروری تھا، اس کی اجازت لازمی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago