بھارت ایکسپریس۔
UP Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن کے لئے اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان الائنس کی بات اب طے ہوگئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کانگریس 19 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ اس سے پہلے سماجوادی پارٹی نے کانگریس کو 17 سیٹوں کی پیشکش کی تھی جبکہ کانگریس 21 سیٹوں کا مطالبہ کررہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے فون پر بات کی ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ کانگریس کن سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ سماجوادی پارٹی-کانگریس کے الائنس میں پرینکا گاندھی کا اہم رول مانا جا رہا ہے۔
آج شام 5 فارچیون ہوٹل میں کانگریس اورسماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی، جس میں کانگریس کی طرف سے قومی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج اویناش پانڈے اور ریاستی صدر اجے رائے موجود رہیں گے۔ وہیں سماجوادی پارٹی کی طرف سے ریاستی صدرنریش اتم پٹیل شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے سماجوادی پارٹی-کانگریس کے الائنس سے متعلق قیاس آرائیاں تھیں کہ سماجوادی پارٹی-کانگریس میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق بات نہیں بن رہی ہے۔ حالانکہ اب صورتحال واضح ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے کہ یوپی یں سماجوادی پارٹی-کانگریس کا الائنس طے ہے۔
سماجوادی پارٹی یوپی کی 31 سیٹوں پراتارچکی ہے امیدوار
یوپی میں سماجوادی پارٹی-کانگریس کے الائنس کی صورتحال شام5:30 بجے واضح ہوجائے گی۔ حالانکہ یوپی میں سماجوادی پارٹی نے 31 سیٹوں پراپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سماجوادی پارٹی کے ذریعہ اعلان کیا گیا کہ ان سیٹوں پر کانگریس اپنی دعویداری پیش کرے گی۔ اس کا اعلان آج شام تک ہوسکتا ہے۔
راہل گاندھی کی یاترا میں شامل نہیں ہوئی سماجوادی پارٹی
واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی نے وارانسی سیٹ سے سریندر سنگھ پٹیل کو اپنا امیدواراعلان کیا ہے۔ یہ سیٹ کانگریس کی مانی جاتی ہے اوراس پر کانگریس یوپی کے صدر اجے رائے الیکشن لڑتے ہیں۔ یوپی میں سماجوادی پارٹی-کانگریس کے الائنس سے متعلق سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ کانگریس کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کو آخری طور پر دیئے جانے تک ان کی پارٹی راہل گاندھی کی نیائے یاترا میں حصہ نہیں لے گی۔ اکھلیش یادو کے اس بیان کے بعد سماجوادی پارٹی راہل گاندھی کی یاترا میں شامل نہیں ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…