قومی

Farmer Protest: آنسو گیس کے گولے داغے جانے 23 سالہ نوجون کی موت،ہریانہ پولیس نے دیا یہ جواب

کسانوں کے دہلی مارچ کے دوران کئی طرح کی خبریں اور افواہیں پھیل رہی ہیں۔ اس دوران ایک 23 سالہ نوجوان کی موت کی خبر بھی سامنے آرہی ہے جسے ہریانہ پولیس نے افواہ قرار دیا ہے۔

ہریانہ پولیس نے 3.30 پر ٹویٹ کرکے واضح کیا کہ ابھی تک انہیں کسی کی موت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے اسے افواہ قرار دیا ہے۔ ہریانہ پولیس نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق کسانوں کی تحریک میں آج کسی کسان کی موت نہیں ہوئی ہے۔ یہ صرف افواہ ہے۔ اطلاعات ہیں کہ داتا سنگھ کھنوری بارڈر پر دو پولیس اہلکار اور ایک مظاہرین زخمی ہیں، جن کا علاج چل رہا ہے۔

کسان لیڈر ڈلےوال نے کہا- بچہ شہید ہو گیا ہے۔

کسان رہنما جگجیت سنگھ دلیوال نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آگے بڑھے، حکومت نے ہمیں مذاکرات کی دعوت دی۔ حکومت ہمارے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کا دعویٰ ہے کہ ایک 23 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ ہم بعد میں دہلی جائیں گے، پہلے ہماری ذمہ داری اس بچے کی طرف ہے جو شہید ہوا ہے۔

راکیش ٹکیت نے ہریانہ کی سرحد کا پاکستان سے موازنہ کیا۔

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یا تو اسے بہتر کرنا چاہیے، ورنہ ہم دہلی بھی آسکتے ہیں۔ انہوں نے ہریانہ کی شمبھو سرحد کا موازنہ پاکستان کی سرحد سے کیا۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت، جو لاؤ لشکر کے ساتھ میرٹھ کلکٹریٹ کا گھیراؤ کرنے آئے تھے، نے کہا کہ شمبھو بارڈر پر اسپائکس لگا کر صورتحال ایسی بنائی گئی ہے۔

راکیش ٹکیت نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ مذاکرات سے ہی حل نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہریانہ میں کسانوں پر گولیوںکا استعمال کیا جا رہا ہے اس سے پورا ملک ناراض ہے۔

مرکزی وزیر زراعت ارجن منڈا نے بات چیت کی وکالت کی۔

مرکزی وزیر زراعت ارجن منڈا نے کہا کہ کسی بھی چیز کو باہمی افہام و تفہیم اور بات چیت  سے حل کیا جا سکتا ہے۔ مسئلہ کوئی بھی ہو ہم اس کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کر سکتے ہیں۔ ہم بات چیت کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Gallantry Awards: دس کیرتی، 26 شوریہ چکر… صدر نے بہادر سپاہیوں کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا، جانئے کس کو کیا ملا

ہر سال بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف، آئی ٹی…

14 mins ago

Bihar Bridge Collapse: بہار میں 15 انجینئر معطل، 17 دنوں میں 12 پل گرنے پر ہوئی کارروائی

ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیا پرساد نے کہا کہ نئے پل بنائے جائیں گے۔ اس کے…

1 hour ago

Deepika Padukone Baby Gender Prediction: دیپیکا پادوکون دیں گی بیٹے کو جنم؟ ڈیلیوری سے پہلے ہی ہوگیا انکشاف

دیپیکا پادوکون حاملہ ہیں اوراسی سال ستمبرمیں اپنے بچے کو جنم دیں گی۔ اس سے…

2 hours ago

The Indian Army gets over 35,000 rifles: پی ایم مودی کےروس دورہ سے قبل ہندوستانی فوج کیلئے اچھی خبر، 35000 اے کے 203 رائفلیں فراہم

وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ روس 8-9 جولائی کو متوقع ہے۔ جہاں وہ روسی…

2 hours ago

PAK vs WI CHAMPS: شاہد آفریدی کی گیندبازی اور شعیب ملک کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت

اس میچ میں ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک نے بہترین اننگز کھیلی…

3 hours ago

Second World War Bomb:بنگال میں عرصہ دراز بعد دوسری جنگ عظیم کا بم ملا، ممتا بنرجی نے خود ٹویٹ کی بم کی تصویر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی…

3 hours ago