بھارت ایکسپریس–
نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر(آئی آئی سی سی) الیکشن 2024 میں سابق مرکزی وزیراورکانگریس کے سینئرلیڈرنے ابتدائی رجحان میں سبقت حاصل کرلی ہے۔ وہ اپنے تمام حریف امیدواروں سے کافی آگے نکل گئے ہیں اورجیت کی طرف گامزن ہورہے ہیں۔ ابتدائی رجحان کے مطابق، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے نئے صدرسلمان خورشید ہوں گے۔ 11 اگست کو ہوئی ووٹنگ میں ممبران نے سلمان خورشید اوران کے پینل پربھروسہ جتایا ہے۔ حالانکہ نائب صدر عہدے کے لئے سلمان خورشید کے پینل کے امیدوارمحمد فرقان قریشی پیچھے ہوگئے ہیں اور وہ دوسرے نمبرپرہیں۔ وہیں بورڈ آف ٹرسٹی اوربورڈ آف ایگزیکٹیومیں بھی سلمان خورشید کے پینل کوسبقت حاصل ہے۔
مجموعی طورپر 1671 ووٹوں کی گنتی کی جائے گی، جس میں سے 519 ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے۔ جس میں سلمان خورشید کو 218 ووٹ ملے ہیں جبکہ دوسرے نمبرپرآصف حبیب ہیں، جن کو 96 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ تیسرے نمبرپر سابق آئی آرایس افسرابراراحمد ہیں، جن کو 88 ووٹ ملے ہیں۔ ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر افضل امان اللہ چوتھے نمبرپر ہیں، ان کے کھاتے میں 57 ووٹ آئے ہیں۔ لیکن سب سے حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ سراج الدین قریشی پینل سے صدرعہدے کے امیدوارڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی کو صرف 53 ووٹ ملے ہیں اور وہ پانچویں نمبرپرہیں۔ الیکشن کے دوران ڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی کواہم دعویدارمانا جا رہا تھا اور ایسا لگتا تھا کہ وہ اہم مقابلے میں رہیں گے۔ حالانکہ اب اس بات کا امکان کافی کم ہے کہ وہ واپسی کریں گے اورپانچویں نمبرسے زیادہ اوپرآسکیں گے۔ آزاد امیدوار سہیل ہندوستانی کو صرف ایک ووٹ ملا ہے وہیں دوسرے آزاد امیدواروسیم غازی کھاتہ کھولنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔
وہیں نائب صدرعہدے کے لئے راجیہ سبھا آفیسربدرالدین خان سب سے آگے چل رہے ہیں۔ بدرالدین خان، افضل امان اللہ پینل سے قسمت آزما رہے ہیں۔ انہیں اب تک 113 ووٹ ملے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر سلمان خورشید پینل کے امیدوارمحمد فرقان قریشی کو 108 ووٹ ملے ہیں اوروہ دوسرے نمبر پرہیں۔ تیسرے نمبر پر ابرار احمد پینل کے نائب صدرامیدواراحمد رضا ہیں اورسراج الدین قریشی پینل کے امیدوارکلیم الحفیظ چوتھے نمبر پرہیں۔ آزاد امیدوارمدثرحیات پانچویں نمبر پرہیں۔
یہ بھی پڑھیں: IICC Election 2024: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر پر کس کا ہوگا قبضہ؟ 1671ممبران نے کردیا فیصلہ، یہاں جانئے تفصیل
قابل ذکرہے کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے لئے کل 13 عہدوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس میں صدر، نائب صدر کے علاوہ بورڈ آف ٹرسٹی (بی اوٹی) کے لئے 7 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے 4 ممبران کومنتخب کیا جائے گا۔ ووٹنگ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ پینل کے لئے ممبران نے ووٹنگ نہیں کی ہے بلکہ الگ الگ عہدوں کے لئے الگ الگ امیدواروں اورالگ الگ پینل سے قابل امیدواروں کا انتخاب کیا ہے اوریہی نتائج آنے کی بھی امید ہے۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…