انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکوسلمان خورشید کی شکل میں 20 سال کے بعد نیا صدرملا ہے۔ سابق مرکزی وزیراورکانگریس کے سینئرلیڈر سلمان خورشید نے اپنے حریف امیدوارایم آصف حبیب کوبڑے فرق سے ہرا دیا ہے اوروہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے نئے صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔ سلمان خورشید کو721 ووٹ ملے جبکہ دوسرے نمبرپررہے ایم آصف حبیب کو278 ووٹ ملے۔ اس طرح سے سلمان خورشید نے 443 ووٹوں کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ سلمان خورشید کو721 اورایم آصف حبیب کو278 کے علاوہ ابراراحمد کو227، افضل امان اللہ 220 اورڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی کو 182 ووٹ ملے۔ جبکہ آزاد امیدوارسہیل ہندوستانی کوصرف تین ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار کے طورپرقسمت آزمانے والے وسیم غازی کا کھاتہ نہیں کھلا۔ قابل ذکر ہے کہ وسیم غازی نے الیکشن سے دو دن پہلے سلمان خورشید کی حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا تھا۔
سلمان خورشید کے ساتھ نائب صدرکے لئے محمد فرقان قریشی کوبھی شاندارجیت ملی ہے۔ انہوں نے اپنے حریف امیدواربدرالدین خان کوہرایا ہے۔ نائب صدرعہدے کے لئے مقابلہ کافی سخت رہا اورپانچ امیدواروں کوکافی بہترین ووٹ ملے۔ محمد فرقان قریشی کو396 ووٹ حاصل ہوئے۔ جبکہ بدرالدین خان کو341 ووٹ ملے۔ تیسرے نمبرپررہےاحمد رضا کو249 ووٹ ملے۔ وہیں سراج الدین قریشی پینل کے کلیم الحفیظ کو245 ووٹ ملے۔ آزاد امیدوارمدثرحیات کو244 ملے۔ ایم آصف حبیب پینل کے نائب صدرامیدوارآصف کمال کو 115 ووٹ ملے۔ وہیں آزاد امیدوار افرازالحق کو15 ووٹ ملے۔ قابل ذکرہے کہ محمد فرقان قریشی، سلمان خورشید پینل سے امیدوارتھے جبکہ بدرالدین خان کوافضل امان اللہ پینل نے امیدواربنایا تھا۔ حالانکہ صدرعہدے پرافضل امان اللہ خود چوتھے نمبرپررہے، لیکن ان کے نائب صدرامیدوارنے جم کرمقابلہ کیا۔ نائب صدرعہدے کے لئے چارامیدواروں کے درمیان خوب مقابلہ ہوا۔
سلمان خورشید پینل کو ملی بڑی کامیابی
سلمان خورشید کے علاوہ ان کے پینل کوبھی بڑی کامیابی ملی ہے۔ صدراورنائب صدرکے علاوہ بورڈ آف ٹرسٹی (بی اوٹی) میں ان کے پینل کوسبقت حاصل ہوئی ہے۔ بی اوٹی کے لئے جو7 ممبران منتخب ہوئے ہیں، ان میں سے 4 سلمان خورشید پینل کے ہیں۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین صفدرحسین خان کے صاحبزادے ابوذرحسین خان کوسب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔ ابوذرحسین خان 694 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبرپررہے۔ دوسرے نمبرپراسلامک سینٹرکے سابق نائب صدراورحکومت ہند کے کئی اہم عہدوں پرفائزرہے شہزاد محمد خان (ایس ایم خان) کو633 ووٹ ملے اورانہوں نے بڑی جیت حاصل کی۔ جبکہ ابراراحمد پینل سے ریٹائرڈ آئی پی ایس قمراحمد کو504 ووٹ ملے اور وہ کامیاب ہوئے۔ چوتھے بی اوٹی کے طورپرسلمان خورشید پینل کے سکندرحیات نے جیت حاصل کی اورانہیں 452 ووٹ ملے۔ اسلامک سینٹر کے 20 سال صدررہے سراج الدین قریشی خود بی اوٹی کے لئے کامیاب ہونے والے پانچویں رکن ہیں، انہیں 445 ووٹ ملے۔ سراج الدین قریشی پینل کے 13 امیدواروں میں سے صرف سراج الدین قریشی ہی کامیاب ہوسکے۔ وہیں سلمان خورشید پینل کی فرخ نازنے 410 ووٹوں کے ساتھ جیت حاصل کی۔ بی اوٹی کے ساتویں ممبرکے طورپرپروفیسرخواجہ محمد شاہد کوکامیابی ملی ہے۔ ان کو399 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرخواجہ محمد شاہد ایم آصف حبیب پینل سے میدان میں تھے۔ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلررہے ہیں۔ جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی اہم عہدے سنبھال چکے ہیں۔
ایگزیکٹیوکمیٹی میں سلمان خورشید اورآصف حبیب پینل نے کی برابری
ایگزیکٹیوکمیٹی کے لئے 4 اراکین میں سے 2 کا تعلق سلمان خورشید پینل سے ہے جبکہ ایم آصف حبیب پینل کے 2 امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔ ایگزیکٹیوکمیٹی کے لئے سلمان خورشید پینل کی شاہانہ بیگم کوسب سے زیادہ ووٹ ملے۔ وہ 437 ووٹوں کے سرفہرست رہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پرآصف حبیب پینل کی پروفیسرشمامہ احمد نے جیت حاصل کی۔ ان کو 434 ووٹ ملے ہیں۔ جیت حاصل کرنے والے تیسرے امیدوار شاہدعلی خان ہیں، جن کو429 ووٹ ملے۔ شاہد علی خان کا تعلق سلمان خورشید پینل سے ہے۔ سابق صدرسراج الدین قریشی سے بغاوت کرنے والے ارمان احمد خان بھی ایگزیکٹیوکمیٹی کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ ارمان احمد خان کو390 ووٹ ملے اوراس باروہ ایم آصف حبیب پینل سے امیدوارتھے۔
حالیہ الیکشن میں دیکھنے کوملی تھی کافی گہما گہمی
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر2024 کے الیکشن میں کافی گہما گہمی دیکھنے کوملی تھی۔ ووٹوں کی گنتی تین دنوں تک جاری رہی، لیکن کاؤنٹنگ شروع ہوتے ہی سلمان خورشید نے سبقت بنالی تھی اوروہ مسلسل بڑھتی گئی۔ ووٹوں کی گنتی کے دوسرے دن ہی سلمان خورشید کی جیت ہوگئی تھی، کیونکہ ان کا دوسرے نمبرپررہے امیدوارایم آصف حبیب سے فرق اتنا زیادہ تھا کہ ان کی جیت یقینی ہوگئی تھی۔ آخر کار سلمان خورشید کی جیت کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ دوسرے نمبرپرایم آصف حبیب رہے جبکہ تیسرے نمبرپرآئی آرایس ابراراحمد رہے۔ ریٹائرڈ آئی اے ایس افضل امان اللہ چوتھے نمبرپررہے جبکہ سراج الدین قریشی پینل سے صدرعہدے کے امیدوارڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی پانچویں نمبرپررہے۔ واضح رہے کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے تقریباً 4000 ہزارممبران ہیں، لیکن ووٹنگ کا حق صرف 2058 ممبران کے پاس تھا، جس میں سے 1671 ممبران نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔
بھارت ایکسپریس–
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…