بھارت ایکسپریس اردو۔
اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے سہیوگ کے دفتر کا اہتمام کیا۔
نئی دہلی، 23 مارچ : ملک میں سودی نظام سے پاک بینکنگ نظام کی وکالت کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈراوراوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے کہا کہ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیوسوسائٹی‘ اسلامی بینک کاری کی طرف ایک بہتر قدم ہے۔ یہ بات انہوں نے سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیوسوسائٹی کے آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس دوران امانت اللہ خان نے کہا کہ اورنگ زیب معاملے کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے اورجان بوجھ کرمسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اورخاص طور پرمسلم سماج میں اس طرح کی پہل کی سخت ضرورت ہے کیونکہ جب تک سماج کے کمزورطبقہ کو اوپر نہیں اٹھایا جائے گا اس وقت تک حقیقی معنوں میں معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ سہیوگ نے سود سے پاک قرض فراہم کرکے سماج کے کمزور طبقوں کواوپراٹھانے کا بہترین کام ا نجام دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے چھوٹے موٹے کام کرنے والوں کو اگرسودی نظام اورمہاجنی نظام سے پاک قرض اگرفراہم کردیا جائے تونہ صرف انہیں ترقی حاصل ہوگی بلکہ مالی استحصال کے چنگل سے بھی آزاد ہوجائیں گے۔
امانت اللہ خان نے کہا کہ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیوسوسائٹی اسلامی بینک کاری نظام کی طرف سے ایک بہترقدم ہے اورملک میں اس کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید نظام اورمعاشرے میں قانون کی بالادستی کے باوجود استحصالی مہاجنی نظام آج بھی قائم ہے اورچھوٹے موٹے کاروباری بہت ہی اونچی شرح سود پرقرض لیتے ہیں اوران کی پوری زندگی صرف سود ادا کرنے میں گزرجاتی ہے اوروہ اصل رقم ادا نہیں کرپاتے۔ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیوسوسائٹی اس نظام سے چھٹکارا دلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سہیوگ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سہیوگ زیادہ سے زیادہ کمزوراورچھوٹے موٹے کاروباریوں کو قرض فراہم کرسکے۔
سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے چیئرمین شمس الضحیٰ نے عوام کو سہیوگ سے منسلک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاشرے کے کمزورطبقوں کی فلاح وبہبود اورعزت نفس کے ساتھ اوپراٹھانے کی ادنیٰ سی کوشش کی ہے، اگراس طرح کی سوسائٹی بڑے پیمانے پرکھل جائیں تو معاشرے کے غریب طبقوں کو اپنے پیروں پرکھڑا ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دوسرے دن ایک چھوٹے کاروباری کوقرض فراہم کیا جاتا ہے۔
اس موقع پرعبدالمنان وائس چیئرمین سہیوگ، سید تحسین احمد نائب صدر سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا، کانگریسی لیڈراوردہلی کانگریس سوشل میڈیا سیل کے چیئرمین ہدایت اللہ جینٹل، سہولت کے سی ای اواسامہ خاں، سہیوگ کے منیجرتنویرعالم، سہیوگ کے ذمہ دار،سماجی کارکن، صحافی اوردیگرسرکردہ افراد موجود تھے۔ سہیوگ کے دفترکے افتتاح کے موقع پرافطارکا بھی اہتمام کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اس حساب سے اگر تقریباً 5 سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کی جائے تو…
تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…
ساحل کے والد نے صرف استاد کے خلاف ہی نہیں بلکہ فیکلٹی کے سینئر افسران…
اویسی نے حال ہی میں بھوپال میں منعقد اپنے پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ وہاں…
واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال…
پریم سنگھ کے پاس اس وقت تقریباً 6.3 کلوگرام سونا ہے، جسے وہ روزانہ پہن…