قومی

Sahara Shri Subrat Roy Sahara no more: سہارا گروپ کے بانی سبرت رائے کا ممبئی میں انتقال، 75 سال کی عمر میں لی آخری سانس

سہارا گروپ کے بانی سبرت رائے کا بدھ (14 نومبر) کو انتقال ہوگیا۔ وہ 75 سال کے تھے۔ سبرت رائے کا لمبے وقت سے ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ سبرت رائے کی پیدائش 10 جون 1948 کو ہوئی تھی۔ وہ ہندوستان کے اہم بزنس مین اورسہارا انڈیا پریوار کے بانی تھے۔ انہیں پورے ملک میں ”سہارا شری“ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ ان کے انتقال پر سماجوادی پارٹی نے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔

سبرت رائے کی موت پر سہارا گروپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سہارا انڈیا پریوار کے سربراہ سبرت رائے سہارا کا منگل کی رات 10.30 بجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی تھی جس کی وجہ سے انہیں 12 نومبر کو کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سہارا انڈیا خاندان سہارا شری کے انتقال سے غمزدہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرسماجوادی پارٹی کے آفیشیل ہینڈل سے پوسٹ کیا گیا ہے۔ ”سہارا شری سبرت رائے جی کا انتقال انتہائی مایوس کن ہے۔ خدا ان کی جسد خاکی کو سکون دے۔ مغموم اہل خانہ کو یہ دردناک غم برداشت کرنے کی ہمت دے۔ نم آںکھوں سے خراج عقیدت۔“

सहारा श्री सुब्रत रॉय जी का निधन उत्तर प्रदेश और देश के लिए भावात्मक क्षति हैं क्योंकि वो एक अति सफल व्यवसायी के साथ-साथ एक ऐसे अति संवेदनशील विशाल हृदयवाले व्यक्ति भी थे जिन्होंने अनगिनत लोगों की सहायता की उनका सहारा बने।

भावभीनी श्रद्धांजलि! pic.twitter.com/Gdhmy5mDs8

— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) November 14, 2023

’سہارا شری‘ کے انتقال پراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سہارا شری سبرت رائے جی کا انتقال اترپردیش اورملک کے لئے جذباتی نقصان ہے کیونکہ وہ ایک بے حد کامیاب بزنس مین کے ساتھ ساتھ ایک بہت حساس اور بڑے دل والے شخص تھے، جنہوں نے بے شمارلوگوں کی مدد کی اوران کا سہارا بنے۔

وہیں سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈرشیو پال سنگھ یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرپوسٹ کرتے ہوئے کہا، ”سہارا شری سبرت رائے جی کے انتقال کی انتہائی افسوسناک خبرموصول ہوئی ہے۔ خدا آنجہانی کی روح کو سکون عطا فرمائے اورسوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دلی خراج عقیدت۔“

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

8 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

45 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

57 minutes ago