آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو، جو منگل (14 نومبر) کو اسکون مندر میں منعقدہ گووردھن پوجا تقریب میں پہنچے تھے، نے مرکزی وزیر نتیا نند رائے اور رام کرپال یادو کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا ہے۔ نتیا نند رائے پر حملہ کرتے ہوئے لالو نے کہا کہ مرکزی وزیر مملکت آر جے ڈی میں آنے کے لیے پہلے ہم سے رابطہ کرتے تھے۔ بی جے پی انہیں یادووں کاوزیر اعلیٰ بنانا چاہتی تھی۔ اور سب نے دیکھا کہ لالو یادو نے کیسے رابڑی دیوی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر رابڑی کونہ بناتا تو کیا تمہاری بیوی کو سی ایم بناتا؟ لالو نے کہا کہ اگر رابڑی دیوی نہ ہوتیں تو آج آر جے ڈی کا وجود نہ ہوتا۔ آج نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی حکومت نہیں ہوتی۔
نتیا نند رائے کا نام لیتے ہوئے لالو نے کہا کہ گائے ہماری ماتا ہے اور آپ اسے ذبح کرواتے ہیں؟ تمہاری حیثیت یہ ہے کہ اگر ابھی کے تیج پرتاپ کو کھڑا کردیں تمہاری ضمانت ضبط ہو جائے گی۔ آپ نریندر مودی کا نام لیتے ہو۔ بھگوان کرشن کی کانفرنس کا انعقادکرتے ہو، ان کا نام لینا اور نریندر مودی کا مالا جپنا۔ نریندر مودی کیا ہے؟
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے لالو یادو نے کہا کہ آپ سب جانتے ہوں گے کہ رام کرپال یادو کیا تھے۔ اس کے کام میں پٹنہ بس اسٹینڈ میں ٹیمپو چلوانا، لوگوں کانوٹ دوگنا کرنا اور ہوٹلوں پر قبضہ کرنا شامل تھا۔ لالو نے کہا کہ یادو ایک ہیں۔ یادو دو نہیں ہیں۔ یہ لوگ (بی جے پی) یادووں کی طاقت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔آر جے ڈی سپریمو نے کہا، “جہاں بھی بی جے پی حکومت کر رہی ہے، وہاں یادووں کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ آج ہماری حکومت نے 75 فیصد ریزرویشن دیا ہے جو لوگوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ ریزرویشن کے علاوہ، آپ نے دیکھا ہو گا کہ لاکھوں لوگ اساتذہ بنائے گئےاور لاکھوں بھرتی ہونے والی ہے، پہلے کوئی راستہ نہیں تھا، وہ راستہ دکھایا گیا اور لوگوں کو تقویت ملی۔شری کرشنا چیتنا سمیتی کے زیر اہتمام اس پروگرام میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے علاوہ شیوانند تیواری، جئے پرکاش نارائن یادو، وزیر سریندر پرساد یادو، بھولا یادو سمیت کئی لیڈران اسٹیج پر موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…