وزیراعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر 31 اکتوبر کو ’رن فار یونٹی‘ یعنی قومی یکجہتی کی دوڑ میں عوام اور بالخصوص نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف شہروں اور ریاستوں میں عوامی دوڑ، ثقافتی تقریبات اور پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا، تاکہ سردار پٹیل کی اتحاد و یکجہتی کی وراثت کو یاد کیا جا سکے۔
قومی یکجہتی دن: ریاستوں کو ایک کرنے کا تاریخی کارنامہ
یہ دن قومی یکجہتی دن (National Unity Day) کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد سردار پٹیل کے اس تاریخی کارنامے کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جس کے تحت انہوں نے آزادی کے بعد 560 سے زائد ریاستوں کو ایک متحد بھارت میں شامل کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم مودی نے ایک پیغام میں کہا ’’31 اکتوبر کو رن فار یونٹی میں شامل ہوں اور اتحاد کے جذبے کو زندہ رکھیں! آئیے ہم سردار پٹیل کے متحد بھارت کے خواب کو سچ کر دکھائیں۔‘‘
’اسٹیچو آف یونٹی‘ ہوگا تقریب کا مرکز
تقریبات کا مرکزی مقام گجرات کے ایکتا نگر (Ekta Nagar) میں واقع دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ’اسٹیچو آف یونٹی‘ ہوگا۔ یہاں بھارتی فضائیہ کی شاندار فلائی پاسٹ، ثقافتی جھانکیاں اور دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ وزیراعظم مودی 31 اکتوبر کی صبح دوردرشن نیوز (DD News) پر ملک سے براہ راست خطاب کریں گے جس میں وہ ملک کے عوام کو اتحاد، ہم آہنگی اور اجتماعی ترقی کا پیغام دیں گے۔
’ایک بھارت، شریشٹ بھارت‘ کا پیغام
’رن فار یونٹی‘ کے تحت اسکولوں، کالجوں اور کمیونٹی مراکز میں دوڑ، اتحاد کا عہد اور ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم EktaDiwasBharat@ نے اس موقع پر ’’تنوع میں یکجہتی‘‘ کا پیغام عام کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک 13 سالہ بچے نے دہلی سے ’اسٹیچو آف یونٹی‘ تک سائیکل یاترا کا آغاز 19 اکتوبر کو کیا تھا، جو 30 اکتوبر کو کیوڑیا پہنچے گا۔ یہ جذبہ سردار پٹیل کے خواب ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…
عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں…
’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…