قومی

RSS rejects reports of conflict with BJP: آر ایس ایس نے بی جے پی کے ساتھ تنازعے کی خبروں کو مسترد کیا، کہا پارٹی اپنا صدر منتخب کرنے کے لیے آزاد ہے

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ہفتہ کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے درمیان پھوٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر کو لے کر سنگھ اور بی جے پی کے درمیان کوئی بھی تنازعہ نہیں ہے اور پارٹی اپنا صدر منتخب کرنے کے لیے آزاد ہے۔ آر ایس ایس کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے آل انڈیا پرتیندھی سبھا کے دوسرے دن صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ کے جوائنٹ جنرل سکریٹری ارون کمار نے کہا کہ بی جے پی اپنا صدر منتخب کرنے کے لیے آزاد ہے اور آر ایس ایس قومی مفاد اور قوم کی تعمیر کے معاملات میں بی جے پی کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔ آر ایس ایس لیڈر ارون کمار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس سے وابستہ تمام 32 ادارے مکمل طور پر خودمختار اور آزاد ہیں۔ ہر ایک ادارے کا اپنا اندورنی انتخابی طریقۂ کار ہے اور وہ اس میں کسی کے پابند نہیں ہیں۔

بی جے پی کے صدارتی انتخاب کے بارے میں کہی بڑی بات

بی جے پی کے صدارتی انتخاب میں تاخیر کے بارے میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کمار نے کہا ’’ہمارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ ہم ملک کے مسائل پر مل کر کام کرتے ہیں۔ بی جے پی کے تنظیمی انتخاب کا عمل جاری ہے اور صدر کا انتخاب مقررہ وقت پر ہوگا۔ کچھ دن انتظار کریں چیزیں اور واضح ہو جائیں گی۔‘‘

واضح رہے کہ بی جے پی کا صدارتی انتخاب جو ابتدائی طور پر جنوری میں ہونا تھا، موجودہ صدر جے پی نڈا کی صدارت میں توسیع کے ساتھ تاخیر کا شکار ہے۔ آر ایس ایس لیڈر ارون کمار نے یہ بھی کہا کہ بتایا کہ اگر بی جے پی ایک مناسب سویم سیوک تجویز کرنے کے لیے آر ایس ایس سے تعاون مانگتی ہے تو آر ایس ایس اس درخواست پر غور کرے گا۔ لیکن شرط یہ ہے کہ کوئی موزوں امیدوار موجود ہو۔

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

10 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago