قومی

Siddaramaiah’s strong reaction to PM Modi’s speech: ’’آر ایس ایس کوئی این جی او نہیں… بلکہ تفرقہ انگیز تنظیم ہے…جو لوگوں کو لڑاتا ہے…‘‘، پی ایم مودی کی تقریر پر سدارامیا کا سخت ردعمل

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے لال قلعہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم آزادی کی تقریر پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا کہ وزیر اعظم نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دنیا کی سب سے بڑی این جی او کہہ کر غلط تبصرہ کیا ہے۔ آر ایس ایس کوئی غیر سرکاری تنظیم نہیں ہے بلکہ ایک سیاسی اور تفرقہ انگیز تنظیم ہے جو ٹیکس نہیں دیتی اور ہندوستانیوں کو ایک دوسرے کے خلاف اکساتی ہے۔

’’آر ایس ایس کی حمایت پر منحصر ہیں پی ایم‘‘

انہوں نے کہا کہ لال قلعہ بی جے پی کی ریلی کا اسٹیج نہیں ہے۔ یہ ایک تاریخی مقام ہے جہاں وزیر اعظم کو تمام ہندوستانیوں کے بارے میں بات کرنی چاہئے، نہ کہ اپنی پارٹی کی تنظیم کی تعریف۔ وزیر اعظم نے آر ایس ایس کی تعریف کرتے ہوئے ایک پرچارک کی طرح بات کی نہ کہ 140 کروڑ عوام کے لیڈر کی طرح۔ یہ تعریف مودی کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہے کیونکہ وہ سیاسی طور پر کمزور ہیں اور آر ایس ایس کی حمایت پر منحصر ہیں۔

’’ایس ایس کا جنگ آزادی میں کوئی کردار نہیں‘‘

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا ملک کو آر ایس ایس کے 100 سال پر فخر ہے۔ سدارامیا نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی کو پورے ملک کی طرف سے بولنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ آر ایس ایس نے جدوجہد آزادی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

’’ایس ایس نے ہندو دھرم کو تنگ نظری میں بدلا‘‘

سدارامیا نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریے نے مہاتما گاندھی کا قتل کرنے کی ترغیب دی اور آزاد ہندوستان میں اس پر تین بار پابندی لگائی گئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم نہیں جانتے کہ آر ایس ایس نے سچے ہندو دھرم کو تنگ نظری میں بدل دیا ہے۔ اس تنظیم نے باہر کے لوگوں کو دوسرے درجے کا شہری مانا اور کئی دہائیوں تک فرقہ وارانہ تشدد کو فروغ دیتی رہی۔

’’تشدد پھیلانے کا ہے آر ایس ایس کا ریکارڈ‘‘

سدارامیا نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا ریکارڈ تشدد پھیلانے کا ہے اور یہ نوجوان ذہنوں کو غلط راستے پر لے جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ بالادستی کی سوچ لاکھوں لوگوں کو برابری سے محروم کرتی ہے اور آئین کے خلاف ہے۔

کوئی بھی تنظیم آئین سے بالاتر نہیں: سدارامیا

سدارامیا نے کہا کہ یوم آزادی ان لوگوں کا احترام کرنے کا دن ہے، جنہوں نے ہندوستان کو متحد کیا۔ ہماری آزادی ہر مذہب، ذات اور زبان کے لوگوں نے ترنگے نیچے مل کر جیتی۔ کوئی بھی تنظیم اس اتحاد سے بڑا نہیں اور آئین سے بالاتر نہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

12 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

35 minutes ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

56 minutes ago