بھارت ایکسپریس اردو-
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے 75 سال میں ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑی بات کہی۔ آرایس ایس کی صد سالہ تقریب کے آخری دن ان سے سوال کیا گیا کہ کیا 75 سال میں سیاست چھوڑ دینی چاہئے؟ اس کے جواب میں موہن بھاگوت نے کہا کہ 75 سال میں ریٹائر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ نہ میں ریٹائر ہوں گا، نہ کسی کوریٹائرہونے کے لئے کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب تک چاہیں، کام کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات موروپنت جی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہی تھی۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں ریٹائرہوجاؤں گا یا کوئی اور ریٹائرہوجائے۔ ہم زندگی میں کسی بھی وقت ریٹائرہونے کے لیے تیارہیں اورجب تک سنگھ ہم سے کام کرانا چاہے گا، ہم اس وقت تک سنگھ کے لیے کام کرنے کے لیے تیارہیں۔
’75 سال کی عمرمبارکباد کی نہیں، وداعی کی ہوتی ہے’
دراصل، کچھ دن پہلے موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ 75 سال کی عمرمبارکباد کی نہیں، وداعی کی ہوتی ہے۔ 75 سال کی عمرمیں لیڈران کو ریٹائرہوجانا چاہئے۔ آرایس ایس نے 9 جولائی کو سنگھ سربراہ موروپنت پنگلے کی زندگی پرمبنی کتاب ’موروپنت پنگلے: دی آرکیٹیکٹ آف ہندوریسرجنس‘ کے اجرا کے دوران یہ بات کہی تھی۔
موہن بھاگوت نے کہا کہ 75 سال کی عمرمیں شال اوڑھائے جانے کا مطلب ہے کہ عمرہوگئی ہے۔ اب دوسروں کوموقع دینا چاہئے۔ ان کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی کیونکہ موہن بھاگوت اوروزیراعظم نریندرمودی دونوں ہی ستمبر 2025 میں 75 سال کے ہوجائیں گے۔ آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی یوم پیدائش 11 ستمبراوروزیراعظم مودی کی یوم پیدائش 17 ستمبرکوہے۔
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…