قومی

PM Expresses Sorrow Over Palghar Incident: وزیر اعظم مودی نے پالگھر میں عمارت گرنے پر کیا اظہارِ افسوس، متاثرین کو دلایا ہر ممکن مدد کا یقین

پالگھر میں عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے، جب کہ نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے جمعرات کو بتایا کہ دو رہائشی ابھی تک لاپتہ ہیں اور امدادی ٹیمیں ان کی تلاش کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ورار ایسٹ میں چار منزلہ رمابائی اپارٹمنٹ منگل کی دیر رات منہدم ہوگیا۔

اس حادثے پر پی ایم مودی نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے متاثرین کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی کے حوالے سے لکھا کہ ’’مہاراشٹر کے پالگھر میں ایک عمارت گرنے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں میری ہمدردیاں متاثرہ لوگوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں‘‘

دریں اثنا وسئی ورار میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر سنجے ہیرواڈے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’17 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ نو لوگ زخمی ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ یہاں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ باقی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔‘‘ حکام نے بتایا کہ وسئی ورار پولیس نے جمعرات کو پالگھر میں اس عمارت کے بلڈر کو گرفتار کر لیا جو منگل کی رات منہدم ہو گئی تھی۔ بلڈر کے خلاف ایم آر ٹی پی ایکٹ کی دفعہ 52، 53، 54 اور بی این ایس کی دفعہ 105 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بلڈر کی شناخت نیلی سائیں کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ نصف شب کے قریب پیش آیا، جب عمارت کا پچھلا حصہ قریبی چول پر گر گیا، جس سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ زخمیوں کا ویرار اور نالاسوپارہ کے اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

4 hours ago