قومی

Manish Sisodia Custody Extended: منیش سسودیا کو کیوں نہیں مل رہی ہے ضمانت؟ نچلی عدالت سے لے سپریم کورٹ تک سے لگ رہا ہے جھٹکا

Manish Sisodia Custody Extended: دہلی شراب پالیسی معاملے میں جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو عدالت سے راحت نہیں مل رہی ہے۔ پہلے سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت ملتوی ہوگئی اوراب راؤزایوینیوکورٹ نے پیر(15 جولائی) کو منیش سسودیا کی عدالتی حراست کو 22 جولائی تک کے لئے بڑھا دیا۔ دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ راؤزایوینیوکورٹ میں آئندہ سماعت 22 جولائی کو ہے۔

دراصل، منیش سسودیا دہلی حکومت میں وزیرایکسائز رہ چکے ہیں۔ گزشتہ سال 26 فروری سی بی آئی نے انہیں شراب پالیسی معاملے میں گرفتارکیا تھا۔ سسودیا نے 28 فروری، 2023 کو فوراً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد شراب پالیسی معاملے سے ہی متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں مارچ، 2023 میں گرفتارکرلیا۔ اس طرح اب منیش سسودیا کے خلاف ای ڈی اورسی بی آئی دونوں ہی جانچ ایجنسیوں کے کیس چل رہے ہیں۔

سپریم کورٹ سے بھی نہیں ملی تھی منیش سسودیا کو راحت

شراب پالیسی معاملے میں ضمانت کے لئے منیش سسودیا کبھی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں تو کبھی راؤز ایوینیو کورٹ جا رہے ہیں۔ مگرعام آدمی پارٹی کے لیڈرکونہ توملک کی عدالت عظمیٰ سے راحت مل رہی ہے اورنہ ہی نچلی عدالت سے۔ سپریم کورٹ میں جمعرات (11 جولائی) کومنیش سسودیا کی ضمانت عرضی پرسماعت ہونی تھی۔ مگرسماعت کرنے والی بینچ میں شامل جسٹس سنجے کمارنے ذاتی وجوہات سے خودکومعاملے سے الگ کردیا۔

منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پرجسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کرول اور جسٹس سنجے کمارکوسماعت کرنی تھی۔ بینچ نے کہا کہ ایک دیگربینچ، جس میں جسٹس سنجے کماررکن نہیں ہیں، شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کے ذریعہ دائرمعاملوں میں منیش سسودیا کی ضمانت عرضیوں پر سماعت کرے گی۔ جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ ہمارے بھائی کوکچھ پریشانی ہے، وہ اس معاملے پر ذاتی وجوہات سے سماعت نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

41 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

2 hours ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago