-بھارت ایکسپریس
Sadhvi Prachi Statement: اتراکھنڈ کے ہلدوانی معاملے میں ہندو مسلم کی سیاست تیز ہونے لگی ہے۔ اب اس معاملے پر وشوہندو پریشد کی رکن سادھوی پراچی نے متنازعہ بیان دے دیا ہے۔ انہوں نے ہلدوانی میں رہنے والوں کو روہنگیا مسلمان بتا دیا ہے۔ سادھوی پراچی نے کہا کہ ہلدوانی میں بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمان مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ ہلدوانی میں ریلوے کی زمین سے تقریباً 4 ہزار خاندانوں کو نینی تال ہائی کورٹ نے ہٹانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ نے نینی تال ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی۔ ساتھ ہی کہا کہ راتوں رات 50 ہزار لوگوں کو بے گھر نہیں کیا جاسکتا۔ وہیں اس معاملے پراتراکھنڈ حکومت نے کہا کہ ان کی باز آباد کاری ضروری ہے۔
ہلدوانی میں ریلوے کی زمین پر رہنے والے لوگوں کو ہٹانے سے متعلق اب سیاست شروع ہوگئی ہے۔ وہیں سادھوی پراچی نے بھی متنازعہ بیان دے دیا ہے۔ سادھوی پراچی اکثراپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے اب ہلدوانی معاملے سے متعلق کہا کہ اتراکھنڈ دیو بھومی ہے۔ یہاں پر روہنگیا مسلمان نہیں رہ سکتے۔ حکومت کو اس پر سخت قدم اٹھانا چاہئے۔ کیونکہ اب ‘لو جہاد’ کے ساتھ ہی ‘لینڈ جہاد’ بھی ہو رہا ہے۔
‘حکومت کو اس پر سخت کارروائی کرنی چاہئے’
سادھوی پراچی نے اپنے بیان میں کہا ‘ہلدوانی میں بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمان رہ رہے ہیں۔ حکومت کو اس پر سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ اتراکھنڈ میں یہ بہت بڑا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ جلد از جلد اترا کھنڈ میں ان کا داخلہ ممنوع ہونا چاہئے۔ حکومت اس موضوع کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ اتراکھنڈ سنتوں کی زمین ہے اور دیوتاوں کی زمین ہے تو یہاں پر روہنگیا کیوں’؟ انہوں نے مزید کہا کہ لو جہاد کے بعد اب ملک میں بڑے پیمانے پر لینڈ جہاد چلایا جا رہا ہے۔ اس کو روکنے کے لئے حکومت کو سخت سے سخت قدم اٹھانا چاہئے۔
‘وہ لوگ 50-60 سال سے مقیم ہیں’
سپریم کورٹ نے پوچھا جن لوگوں نے نیلامی میں زمین خریدا ہے، اسے آپ کیسے ڈیل کریں گے؟ لوگ 50/60 سال سے رہ رہے ہیں۔ کوئی تو باز آباد کاری کا منصوبہ ہونا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ آپ ترقی کے لئے ہٹا رہے ہیں۔ آپ صرف قبضہ ہٹا رہے ہیں۔ ریلوے نے کہا کہ راتوں رات نہیں ہوا۔ ضابطے پر عمل کیا گیا ہے۔ ریلوے نے کہا کہ یہ معاملہ غیرقانونی کانکنی سے شروع ہوا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…