قومی

Bihar CM Nitish Kumar: بہارمیں پھر’کھیلا‘ ہونے کی صورتحال، وزیراعلیٰ نتیش کمارکو آرجے ڈی نے دے دیا بڑا آفر، بی جے پی نے کیا پلٹ وار

نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے قریبی اوررکن اسمبلی بھائی ویریندرکا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ جمعرات (26 دسمبر) کوکھگڑیا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے۔ سیاست میں نہ کوئی مستقل دوست ہوتا ہے اورنہ ہی دشمن ہوتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بہارمیں پھرکھیلا ہوسکتا ہے؟ اس پر بھائی ویریندرنے کہا کہ بہارمیں کھیلا ہوا ہے اورآگے بھی ہوسکتا ہے۔ سیاست صورتحال کے مطابق کھیل ہے، جب جیسی صورتحال ہوگی ویسا کام کیا جائے گا۔

آرجے ڈی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ اگروہ (نتیش کمار) فرقہ پرست طاقتوں کوچھوڑکرآتے ہیں اوران کا بھی اگردل بھرگیا ہے فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ رہ کر، ملک کے غداروں کے ساتھ رہنے کی اب خواہش نہیں ہے تو یقینی طورپرہم ان کا استقبال کریں گے۔ این ڈی اے کے اندررسہ کشی کی قیاس آرائیوں کے درمیان آرجے ڈی رکن اسمبلی کے اس بیان نے بہارکی سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔

آرجے ڈی رکن اسمبلی کے بیان پرجے ڈی یو کا ردعمل

ریاست کے نائب وزیراعلیٰ وجے کمارسنہا نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمارکی قیادت میں بہارمیں گڈ گورننس کی حکومت ہے، جس سے بہار میں ترقی ہو رہی ہے۔ بہارمیں اسکول، روزگاراورتاجرہیں، اس لئے بہارکی عوام جنگل راج کی واپسی نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ گھمنڈیا الائنس بھی بکھرگیا ہے۔ کانگریس کو پہلے وزیراعلیٰ کی کرسی دیجئے، بے چینی میں مت رہئے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ آتشی نے کیا بڑا دعویٰ- کانگریس کے امیدواروں کی فنڈنگ کررہی ہے بی جے پی، اجے ماکن پر 24 گھنٹے کے اندر کارروائی کا مطالبہ

بی جے پی نے آرجے ڈی پربولا بڑا حملہ

وہیں، بی جے پی کے ریاستی صدردلیپ جیسوال نے کہا کہ آرجے ڈی کے لوگ دن میں خواب دیکھنے لگے ہیں۔ اقتدارکی بے چینی میں وہ پاگل ہوگئے ہیں۔ پاگل پن میں کچھ بھی بیان دیتے رہتے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان اروند سنگھ نے کہا کہ آرجے ڈی کے لیڈران  مونگیری لال کی طرح حسین خواب دیکھ رہے ہیں۔ ان کو لوٹ-کھسوٹ کے دن یاد آرہے ہیں۔ جب دانا پوراوربہٹا میں گولیاں چلتی تھیں، لیکن اب بہارمیں ترقی ہورہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

8 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

9 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

10 hours ago