راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدرلالو پرساد یادوکی طبیعت خراب ہونے کے بعد جمعہ کوانہیں پٹنہ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آئی جی آئی ایم ایس) میں داخل کرایا گیا۔ ان کی بڑی بیٹی اوررکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے بتایا کہ گزشتہ روزسے ان کے بلڈ پریشرمیں اتار چڑھاؤ آ رہا تھا اور آنکھوں میں بھی تکلیف تھی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور ای سی جی بھی کرایا۔
میسا بھارتی کے مطابق لالو پرساد یادوکو4 سے پانچ گھنٹے تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اگر تمام طبی رپورٹس معمول کے مطابق رہیں تو انہیں آج ہی اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ اس دوران سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی اوران کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو بھی اسپتال پہنچے۔ میسا بھارتی نے یہ بھی بتایا کہ ہفتہ کو انہیں مزید علاج کے لیے دہلی لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے لالوپرساد یادوکو چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نئے گھر کے باہرگندگی سے متعلق سوال پر میسا بھارتی نے کہا کہ یہ صرف ان کے گھر کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پٹنہ میں بارش کے بعد یہی صورت حال دیکھنے کو ملتی ہے۔ ان کے مطابق پوش علاقوں میں بھی پانی جمع ہو جاتا ہے، جس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لالو پرساد یادو کے علاج میں لاپروائی برتی گئی۔ ذرائع کے مطابق جب ان کی آنکھوں کے علاج کی ضرورت تھی، تب خاندان کا کوئی فرد انہیں بروقت اسپتال نہیں لے گیا۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ مرتبہ جب پورا خاندان دہلی گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ لالو یادو کی آنکھوں کا معائنہ کرانا ہے، تب بھی وقت پر علاج نہیں کرایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت تیجسوی یادو بھی اپنے خاندان کے ساتھ شہر سے باہر ہیں، جبکہ میسا بھارتی کئی دن بعد انہیں آئی جی آئی ایم ایس لے کر پہنچیں۔
اسپتال کے باہرآرجے ڈی کے سابق رکن اسمبلی وجے پرکاش نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد یادوتقریباً 15 روز قبل بیرون ملک سے علاج کراکرواپس آئے ہیں اوراس وقت پٹنہ کے کوٹلیہ نگر واقع اپنی رہائش گاہ میں مقیم ہیں۔ گھرکے باہرگندگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پروجے پرکاش نے کہا کہ ڈاکٹروں نے لالوپرساد یادوکوانفیکشن سے بچنے کا مشورہ دیا ہے، لیکن جس جگہ وہ رہ رہے ہیں وہاں گندگی پھیلی ہوئی ہے اورممکن ہے اسی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ پیدا ہوا ہو۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گھرکے سامنے کچرا اورگوبرپڑا رہتا ہے اوریہ سب حکومت کی سازش کا حصہ ہے۔ وجے پرکاش نے مزید کہا کہ لالو پرساد یادواندرسے انتہائی مضبوط اوربہادرانسان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے لیڈر کے ساتھ اوپر والے کی رحمت ہے اوروہ جلد صحت یاب ہوں گے۔ البتہ حکومت کی جانب سے مسلسل ذہنی دباؤ اورہراسانی کی وجہ سے انہیں دکھ ضرور پہنچا ہوگا۔ ان کی سیکورٹی بھی واپس لے لی گئی، لیکن اس کے باوجود ان کے حوصلے بلند ہیں۔‘‘
امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی 25 سالہ عوامی خدمت کا ذکر اس…
یونیورسٹی آف ممبئی کے شعبۂ قانون اور چیف جسٹس ایم سی چھاگلا میموریل ٹرسٹ کے…
پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…
مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…
ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے…
بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…