قومی

New Bill on Vande Mataram: ’وندے ماترم‘ کی توہین پر ہوگی سخت سزا، نیا بل لانے کی تیاری میں ہے مرکزی حکومت، وزیرداخلہ امت شاہ پیش کریں گے ترمیمی بل

نئی دہلی: ملک میں قومی ترانے اور ترنگے کی توہین کے خلاف پہلے ہی سخت قوانین موجود ہیں، لیکن اب قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کی بے حرمتی پر بھی سخت قانونی کارروائی کی راہ ہموار ہونے جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں ایک نیا ترمیمی بل پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کے منظور ہونے کے بعد ’’وندے ماترم‘‘ کی توہین یا اس کی ادائیگی اور دھن میں رکاوٹ ڈالنا قابل سزا جرم قرار دیا جائے گا۔

امیت شاہ پیش کریں گے ترمیمی بل

ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مانسون اجلاس کے دوران ’’قومی احترام کی توہین کی روک تھام (ترمیمی) بل، 2026‘‘ پیش کر سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بل کو سب سے پہلے راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت اگر کوئی شخص ’’وندے ماترم‘‘ کی توہین کا مرتکب پایا گیا تو اسے تین سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ یہی سزا اس وقت قومی ترانے ’جن گن من‘ کی توہین کے معاملے میں بھی نافذ ہے۔

سرکاری ہدایات کو ملے گی قانونی حیثیت

مرکزی حکومت اس سے قبل ریاستوں کو ہدایات جاری کر چکی ہے کہ سرکاری تقریبات میں ’’وندے ماترم‘‘ گانا یا بجانا لازمی بنایا جائے۔ اب حکومت ان انتظامی ہدایات کو باقاعدہ قانونی شکل دینے جا رہی ہے تاکہ قومی نغمے کے احترام کو قانونی تحفظ حاصل ہو سکے۔ 20 جولائی سے شروع ہو کر 13 اگست تک جاری رہنے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اس مجوزہ بل کے علاوہ انکم ٹیکس ترمیمی بل، سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل سمیت کئی اہم قانون سازی کی تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس بل کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس مطلوبہ عددی اکثریت موجود ہے، اس لیے اس کے منظور ہونے میں کسی بڑی رکاوٹ کی توقع نہیں کی جا رہی۔ بل کے قانون بن جانے کے بعد ’’وندے ماترم‘‘ کو بھی قومی پرچم اور قومی ترانے کی طرح قانونی تحفظ حاصل ہو جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

14 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

37 minutes ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

58 minutes ago