قومی

NEET-UG Exam 2024 Row : ‘بہار کے نائب وزیر اعلی سے کیا ہے اہم ملزم کا رشتہ ؟’، نیٹ پیپر لیک معاملہ کو لےکر آر جے ڈی کا سمراٹ چودھری پر حملہ

پچھلے کچھ دنوں سے نیٹ پیپر لیک سے جڑا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ ان کیسز کا معاملہ 6 ریاستوں سے جڑی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ اس دوران سی بی آئی نے نیٹ یو جی پیپر لیک  کو لے کر ایف آئی آر درج کی ہے ۔ دوسری جانب سیاسی حلقوں میں الزامات اور جوابی الزامات کا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل نے بہار کے ڈپٹی سی ایم سمراٹ چودھری پر الزام لگاتے ہوئے کچھ سوال اٹھائے ہیں۔

سمراٹ چوہدری نے تصاویر کیوں ڈیلیٹ کیں؟

آر جے ڈی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نیٹ پیپر لیک کے دوسرے اہم ملزم امت آنند کا بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے کیا تعلق ہے؟ کیا سمراٹ چودھری نے امت آنند کو ایوارڈ دے کر صرف اس لیے اعزاز بخشا تھا کہ پیپر لیک ہونے میں ان کا غیر معمولی رول ہو؟  سمراٹ چودھری نے امیت آنند کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا سے کیوں ڈیلیٹ کیں؟

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امت آنند کا بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے سابق ریاستی صدر سنجے جیسوال سے کیا تعلق ہے؟ امت آنند سنجے جیسوال کا دفتر سنبھالتے ہیں۔ امت آنند کی اس خاص کامیابی کو ان کے کالج نے اپنی ویب سائٹ پر ظاہر کیا ہے۔

پارٹی کی طرف سے کی گئی پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سنجے جیسوال اور سمراٹ چودھری کو پیپر لیک کنگ پین امت آنند کے ساتھ اپنے تعلقات کو واضح کرنا چاہیے۔ کیا امت آنند جے ڈی یو کے نائب صدر کے بیٹے نہیں ہیں؟ اقتدار کے تحفظ میں اس نے اتنے کاغذات لیک کر کے کروائے لیکن اسی لیے اسے کبھی سزا نہیں ملی؟

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra News: مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم

وزیر اعظم بڈکن انڈسٹریل علاقے کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو کہ حکومت…

55 mins ago

Shahi Eidgah Case: پولیس، ایم سی ڈی، ڈی ڈی اے عیدگاہ کمیٹی اور عوام کی میٹنگ، جانئے شاہی عیدگاہ کیس میں کیا ہوا فیصلہ

مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ رانی لکشمی بائی کی مورتی کی مخالفت…

1 hour ago

Waqf Amendment Bill 2024: ایڈوکیٹ شاہدعلی کا مسلم راشٹریہ منچ پر بڑا حملہ، MRM کو بتایا منافق

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد علی ایڈوکیٹ نے مسلم راشٹریہ منچ اور آرایس ایس…

1 hour ago

World Peace Summits :ایچ ڈبلیو پی ایل نے نئی دہلی میں عالمی امن سمٹ کی 10ویں سالگرہ منائی

امن سربراہی اجلاس کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں ہندوستان کی تمام…

2 hours ago