قومی

Bihar MLC Election 2026: بہار قانون ساز کونسل انتخابات میں مہاگٹھ بندھن میں اختلاف! 8 میں سے 4 نشستوں پر آر جے ڈی اور کانگریس آمنے سامنے

بہار قانون ساز کونسل کے اساتذہ اور گریجویٹ حلقوں کی 8 نشستوں پر ہونے والے انتخابات سے قبل مہاگٹھ بندھن میں نشستوں کی تقسیم کا معاملہ الجھ گیا ہے۔ کانگریس نے 5 نشستوں پر اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے، جن میں سے 4 نشستوں پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پہلے ہی اپنے امیدوار میدان میں اتار چکی ہے۔ اس کے بعد کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان ان نشستوں پر براہِ راست مقابلے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کانگریس کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق دربھنگہ ٹیچر سیٹ سے ڈاکٹر مدن موہن جھا، کوسی گریجویٹ سے منوج کمار جیسوال، دربھنگہ گریجویٹ سے رجنی کانت پاٹھک، پٹنہ ٹیچر سے ڈاکٹر سنجے یادو اور پٹنہ گریجویٹ سے ڈاکٹر اسد اللہ خان کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

چار نشستوں پر آر جے ڈی اور کانگریس کا براہِ راست مقابلہ

دوسری جانب آر جے ڈی نے پٹنہ ٹیچر سے ڈاکٹر سنجیو کمار سنگھ، پٹنہ گریجویٹ سے دلیپ کمار، کوسی گریجویٹ سے نیتیش کمار اور دربھنگہ گریجویٹ سے انل کمار جھا کو امیدوار بنایا ہے۔ ان چاروں نشستوں پر دونوں اتحادی جماعتوں کے امیدوار میدان میں آنے سے مقابلہ براہِ راست ہوگیا ہے۔ امیدواروں کے انتخاب کو لے کر کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ کانگریس کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ آر جے ڈی کو اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کرنے سے پہلے کانگریس سے بات چیت کرنی چاہیے تھی۔

انتخابات سے پہلے مہاگٹھ بندھن میں اختلافات

دونوں اتحادی جماعتوں کے الگ الگ امیدوار میدان میں آنے کے بعد این ڈی اے کے لیڈروں نے بھی مہاگٹھ بندھن پر تنقید شروع کردی ہے۔ تاہم انتخابات سے قبل نشستوں کی تقسیم اور امیدواروں کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کے درمیان مزید بات چیت کا امکان برقرار ہے۔ بہار قانون ساز کونسل کی ان 8 نشستوں کے لیے 23 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 27 اکتوبر کو کی جائے گی۔

6 اکتوبر تک نامزدگی، 16 نومبر کو ختم ہوگا موجودہ ارکان کا دور

انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر ہے۔ 7 اکتوبر کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ ہوگی، جبکہ امیدوار 9 اکتوبر تک اپنا نام واپس لے سکیں گے۔ ان نشستوں پر موجودہ قانون ساز کونسل ارکان کی مدت 16 نومبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر 8 نشستوں پر نئے ارکان کے انتخاب کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

PM Modi Indian Hockey Team: ایشین گیمز میں ہندوستان کی بیٹیوں نے جیتا گولڈ، وزیراعظم مودی نے کہا ’’بھارتی ہاکی کے لیے بہت خاص لمحہ‘‘

وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم او کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا،…

42 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، پی ایم مودی اور صدر جمہوریہ نے تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

باکسنگ میں لو لینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے گولڈ جیتا، ریسلنگ میں…

1 hour ago

IRCTC Case: آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو خاندان کی مشکلیں بڑھیں، لالو، رابڑی اور تیجسوی کی کل عدالت میں پیشی

IRCTC منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو ہفتہ کو…

2 hours ago