قومی

Retirement from Electoral Politics: زندگی میں اب کبھی الیکشن نہیں لڑوں گا، برج بھوشن سنگھ نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

اترپردیش کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ نے بڑا اعلان کیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں اب آگے کی زندگی میں کبھی بھی الیکشن نہیں لڑوں گا۔ میرے پاس بہت کام ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن تنازعہ کی وجہ سے ان کی جگہ ان کے بیٹے کرن بھوشن کو ٹکٹ دیا ہے۔ بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ وہ زندگی میں کبھی الیکشن نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، ان کے لیڈر اور سی ایم یوگی ان کے اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور سی ایم یوگی ایک ہی گرو کے شاگرد ہیں۔

برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ وہ پہلی بار 33 سال کی عمر میں ایم پی بنے تھے۔ اب اسی عمر میں ان کا بیٹا بھی لوک سبھا کا رکن بن جائے گا۔ بیٹے کرن بھوشن کو ٹکٹ ملنے کے حوالے سے برج بھوشن سنگھ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ کرن ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر کا انتخاب لڑیں لیکن انہیں روکنے کے لیے یہ سازش رچی گئی ہے۔برج بھوشن سنگھ کو چھ بار ایم پی بننے کے بعد بھی وزیر نہیں بنائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز بہت کم لوگوں کو ملتا ہے۔ جو مجھے مل گیا ہے۔ لیکن مجھ پر باہوبلی ہونے کا الزام لگایا گیا۔ جس کی وجہ سے میرا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سال 1996 میں کانگریس نے میرے خلاف سازش کی اور مجھے کلپناتھ رائے کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ پھر میری بیوی کو الیکشن لڑنا پڑا۔ جس میں وہ جیت گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پھر کانگریس کی سازش ہے۔ اس بار میرا بیٹا کرن ایم پی بنے گا۔برج بھوشن سنگھ نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ وہ نہ تو بوڑھے ہوئے ہیں اور نہ ہی ریٹائر ہوئے ہیں۔ میں لوگوں کے ساتھ  پہلے جتنا رہتا تھا اب اس سے دوگنا رہوں گا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب دوگنی طاقت سے کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نعرہ دیا تھا، سووچھ گونڈا۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔اس لئے کام کرتا رہوں گا،اور اس کیلئے الیکشن لڑنا کوئی ضروری نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

6 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

7 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

8 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

8 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

8 hours ago