حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق۔
جموں: جموں و کشمیر میں ریزرویشن پالیسی کے خلاف طلبہ کا احتجاج ایک بار پھر سیاسی کشیدگی کا مرکز بن گیا ہے۔ اس معاملے پر حریت کانفرنس کے چیئرمین اور کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے مرکز اور مقامی انتظامیہ پر سخت تنقید کی ہے۔
حکام کا ڈیفالٹ جواب، طاقت کا استعمال
میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’کشمیر میں یا کشمیر سے متعلق ہر مسئلے پر حکام کا ڈیفالٹ جواب ہوتا ہے، طاقت کا استعمال۔ اگرچہ طلبہ کا پُرامن دھرنا ہو جو یکطرفہ ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہوں جو ان کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا، ’’ہم طلبہ کی حمایت کرنے والے رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور کچھ طلبہ قائدین کو نظر بند کیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘‘
یہ نوجوانوں سے جڑا ایک نہایت اہم مسئلہ
میرواعظ نے کہا کہ یہ نوجوانوں سے جڑا ایک نہایت اہم مسئلہ ہے، جسے سزا دینے کے بجائے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ یہ معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔
میرواعظ نے حکومت پر عائد کی ذمہ داری
انہوں نے اس کی ذمہ داری منتخب حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہریانہ، ہماچل پردیش اور بھارت کے دیگر حصوں میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ ہراسانی پر بھی سنجیدہ توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
یہ تنازعہ گزشتہ سال سے جاری ہے، جب جموں و کشمیر میں ریزرویشن قوانین میں ترمیم کے بعد اوپن میرٹ (جنرل کیٹیگری) کا کوٹا سرکاری ملازمتوں اور داخلوں میں 50 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد سے بھی نیچے آ گیا، جبکہ ریزرو کیٹیگریز کا کوٹا 60 فیصد سے زیادہ ہو گیا۔ جنرل کیٹیگری کے طلبہ کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی غیر متوازن ہے اور ان کے مستقبل کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے، جن میں نیشنل کانفرنس کے رکنِ پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی، پی ڈی پی کے رکنِ اسمبلی وحید پارہ اور دیگر لیڈران شامل تھے۔ حکومت نے ایک کابینہ سب کمیٹی تشکیل دی اور دسمبر 2025 میں کچھ زمروں میں کوٹا کم کرنے کی منظوری دی۔ حالانکہ، طلبہ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں ناکافی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…