قومی

Babbar khalsa terrorists arrested RDX seized: پنجاب پولیس کا بڑا ایکشن: 26 جنوری سے پہلے بَبّر خالصہ کے 4 دہشت گرد ہلاک، بھاری مقدار میں آر ڈی ایکس برآمد

پنجاب پولیس نے 26 جنوری سے عین قبل دہشت گردوں کے ایک نہایت بڑے اور خطرناک منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ ہوشیارپور میں کی گئی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران پولیس نے کالعدم تنظیم بَبّر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے چار کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے تقریباً ڈھائی کلو آر ڈی ایکس (RDX) سے تیار کردہ آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے، جس کے ذریعے یومِ جمہوریہ کی تقریبات کو نشانہ بنانے کی بڑی سازش رچی گئی تھی۔

بَبّر خالصہ کا نیٹ ورک

پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادیو نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے یہ چاروں دہشت گرد محض مہرے تھے، جن کی ڈور سات سمندر پار امریکہ میں بیٹھے بَبّر خالصہ انٹرنیشنل کے ہینڈلرز کے ہاتھ میں تھی۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت دلجوت سنگھ، ہرمن سنگھ عرف ہیری، اجے عرف مہرا اور ارشدیب سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سبھی ایس بی ایس نگر کے رہنے والے ہیں۔تحقیقات میں یہ چونکا دینے والا انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ امریکہ میں موجود ان سرغنوں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی (ISI) کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔ آئی ایس آئی ہی ان دہشت گردوں تک دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ پہنچانے کا کام کر رہی تھی۔

یومِ جمہوریہ پر حملے کا منصوبہ

پولیس کے مطابق برآمد کیا گیا 2.5 کلو آر ڈی ایکس اتنا طاقتور تھا کہ کسی بڑے علاقے میں شدید تباہی مچا سکتا تھا۔ تفتیش کے دوران ایسے اشارے ملے ہیں کہ ان دہشت گردوں کو 26 جنوری، یعنی یومِ جمہوریہ کے پروگراموں کے دوران کسی بھیڑ بھاڑ والی جگہ یا کسی خاص ’ٹارگٹ‘ پر حملہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد کے علاوہ دو پستول بھی برآمد کیے ہیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دہشت گرد کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار تھے۔

پولیس کی مستعدی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

ہوشیارپور پولیس اور جالندھر کاؤنٹر انٹیلی جنس (سی آئی) کی ٹیموں نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اس مشترکہ کارروائی کو انجام دیا۔ ایس ایس پی سندیپ ملک کے مطابق ان مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر کافی عرصے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔ جیسے ہی ان کے پاس دھماکہ خیز مواد ہونے کی تصدیق ہوئی، فوری گھیرابندی کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔فی الحال پولیس چاروں دہشت گردوں سے سختی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ پنجاب میں ان کے اور کتنے ساتھی چھپے ہوئے ہیں اور اسلحہ و دھماکہ خیز مواد کی اگلی کھیپ کہاں سے آنے والی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے نیٹ ورک کی جڑ تک پہنچ کر پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago