قومی

National War Memorial: وزیر اعظم مودی نے نیشنل وار میموریل میں شہید فوجیوں کو پیش کیا خراجِ عقیدت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل پہنچ کر 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا باضابطہ آغاز کیا۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ قوم ہمیشہ اپنے شہیدوں کی قربانیوں کی مقروض رہے گی اور ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ تقریب کے دوران انٹر سروسز گارڈز نے فوجی روایات کے مطابق ”سلامیِ شستر“ اور اس کے بعد ”شوک شستر“ کی ادائیگی کی۔ اس دستے میں ایک افسر اور تینوں افواج—بری، بحری اور فضائی—سے تعلق رکھنے والے 21 انٹر گارڈز شامل تھے۔ یہ منظر قومی وقار اور فوجی نظم و ضبط کی بھرپور عکاسی کر رہا تھا۔

اس باوقار تقریب میں ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت بھی موجود تھی۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دویدی، بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے بھی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ دفاع کے ریاستی وزیر سنجے سیٹھ بھی اس موقع پر موجود رہے۔ وزیر اعظم مودی نے یادگار پر موجود ڈیجیٹل نوٹ بک میں اپنے تاثرات بھی درج کیے، جن میں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو بھارت کی طاقت اور اتحاد کی بنیاد قرار دیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر ملک کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ قومی تہوار شہریوں میں نئی توانائی، جوش اور یکجہتی کا جذبہ پیدا کرے گا اور ”وکست بھارت“ کے اجتماعی عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے لکھا کہ یومِ جمہوریہ بھارت کی آن، بان اور شان کی علامت ہے اور یہ ہر شہری کے دل میں فخر اور ولولہ پیدا کرتا ہے۔ ایک اور پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ یومِ جمہوریہ ہماری آزادی، آئین اور جمہوری اقدار کی مضبوط علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب کو مل کر قوم کی تعمیر کے لیے آگے بڑھنا ہے اور آئینی اقدار کی حفاظت کرنی ہے۔ اس سال یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیئن بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے، جو بھارت اور یورپی یونین کے مضبوط ہوتے تعلقات کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

دفاعی وزارت کے مطابق، یومِ جمہوریہ پریڈ دیکھنے کے لیے تقریباً 10000 خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ ان میں وزیر اعظم کے ماہانہ ریڈیو پروگرام ”من کی بات“ کے شرکاء، کرتویہ پتھ کی تعمیر میں شامل مزدور، ”لکھپتی دیدی“ اسکیم سے وابستہ خواتین اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد شامل تھے۔ ان مہمانوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے روزگار پیدا کرنے، اختراع، تحقیق، اسٹارٹ اپس اور خود امدادی گروپوں کے ذریعے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اس سال کی یومِ جمہوریہ پریڈ میں حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ پریڈ میں ”وندے ماترم“ کے 150 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے خصوصی پیشکش، بھارت کی عسکری طاقت کی جھلک جن میں براہموس اور آکاش میزائل شامل ہیں اور 30 شاندار جھانکیوں کے ذریعے ملک کی ثقافتی تنوع کو پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 29 طیاروں کے فلائی پاسٹ اور 2,500 فنکاروں کی رنگا رنگ ثقافتی پیشکش یومِ جمہوریہ کی شان میں اضافہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

27 minutes ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

32 minutes ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

42 minutes ago

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

1 hour ago

CEC Gyanesh Kumar EC Meeting: تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ دونوں کمشنر بھی شریک

چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…

2 hours ago