-بھارت ایکسپریس
یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم آپ کو ایک بہترین خبر دے رہے ہیں۔ جی ہاں آپ کو مفت میں فون مل سکتا ہے۔ 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مفت میں فون لینے کا بہترین موقع ہے۔ دراصل، ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو اپنے یوزرس (صارفین) کو ایک خاص آفر دے رہی ہے، جس کے تحت آپ 4جی فون کو مفت میں گھر لاسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو 2 سال تک کی ویلیڈیٹی (مدت) بھی دی جائے گی۔ اب یہ آفر کیا ہے، یہ ہم آپ کو یہاں بتا رہے ہیں۔
جیو کا 1,999 روپئے کا پلان
یہ آفر ان لوگوں کے لئے جو جیو فون خریدنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی ان لوگوں کے لئے بھی ہے، جو سیکنڈری فون لینا چاہتے ہیں، جس میں وہ کالنگ اور میسیجنگ کرسکیں۔ جیو 1,999 روپئے کا پللان دے رہا ہے، جس میں آپ کو جیو فون مفت دیا جائے گا۔ ساتھ ہی کسی بھی نیٹ ورک پر کال کرنے کے لئے ان لمیٹیڈ کالنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ اس پلان کی مدت 2 سال کی ہے۔ اس کے علاوہ 48 جی بی ڈیٹا پوری مدت کے دوران دیا جائے گا۔ جیو ایپس کا مفت ایکسیس بھی ملے گا۔
جیو کا 1,499 روپئے کا پلان
یہ بھی ایک اسکیم ہے۔ دونوں پلانس میں ڈیٹا، ویلیڈیٹی اور قیمت کا فرق ہے۔ 1,499 روپئے میں آپ کو مفت جیو فون تو دیا ہی جائے گا، ساتھ ہی آپ کو ایک سال کی مدت ملے گی۔ اس کے علاوہ 24 جی بی ڈیٹا دیا جائے گا۔ ہر نیٹ ورک پر کالنگ کی سہولت دی جائے گی۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق بات کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی جیو ایپس کا ایکسیس دیا جائے گا۔
جیو فون کے فیچرس
اس جیوفون میں 2.4 انچ کا QVGA ڈسپلے سمیت ٹارچ لائٹ اور اے ایف ایم ریڈیو دیا گیا ہے۔ فون میں کیمرہ، مائیکرو فون، اسپیکر، 4 وے نیویگیشن بھی دستیاب کرائی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بے حد ہی کامپیکٹ ڈیزائن کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں آپ فیس بک، یوٹیوب، واٹس اپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…