نئی دہلی: معروف دانشور، ماہرتعلیم اورسیاست داں کلیم الحفیظ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے مسلمانوں میں زبردست ناراضگی ہے۔ باربارپاکستانی دہشت گرد آتے ہیں اور معصوم ہندوستانیوں کا قتل کردیتے ہیں، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ بھارت سرکارپاکستان کواس بارایسا سبق سکھائے، جس سے پاکستانی دہشت گردوں کی آئندہ نسلیں بھی ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھاکردیکھنے کی بھی ہمت نہ کر سکیں۔ انہوں نے ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ پہلگام ہندوستان میں موجود ہے اورسرحد سے کافی دوری پرہے۔ آخرپاکستان کے چاریا دہشت گرد کیسے ہندوستان میں داخل ہوگئے اورواردات کوانجام دینے کے بعد کیسے واپس چلے گئے اوراب تک وہ گرفتارنہیں ہوسکے ہیں۔ آخریہ کس ایجنسی کی غلطی ہے اورحکومت نے ان کے خلاف کیا کارروائی کی۔ اس پرحکومت کو جواب بھی دینا چاہئے۔ اس لئے سرحد پارکے دہشت گردوں کوبھی منہ توڑدیا جائے اورہمارے یہاں جن کی ناکامی سے اتنا بڑا حادثہ ہوا ہے، ان کی جوابدہی بھی طے کی جائے۔
کلیم الحفیظ نے پاکستان کے خلاف ہندوستانی حکومت کی طرف سے کی گئی مختلف طرح کی کارروائی پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ٹھیک ہے، لیکن یہ ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے ابھی کچھ اثرنہیں ہوگا۔ پاکستان کواسی کی جواب میں آپ کو جواب دینا ہوگا۔ وزیراعظم مودی کواب بڑا قدم اٹھانا ہوگا۔ یوٹیوب چینل کوبند کرنے، پاکستانی عوام کوواپس بھیج دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردوں کا مقصد تھا کہ اسلام اورمسلمانوں کے خلاف ملک میں نفرت کا ماحول پیدا ہوجائے۔ جبکہ اسلام میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے اورمسلمان اس کے بالکل خلاف ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پشاور کے کیپٹل سٹی پولیس افسر ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں…
لداخ میں کھیلوں کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں…
سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…
تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…
نیویارک میں بھارتی سفارت خانے نے کہا کہ اسے امریکی شہر اورورا میں ایک مذہبی…
عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…