قومی

Cashless Treatment Scheme: ’کیش لیس ٹریٹمنٹ اسکیم‘نافذ، سڑک حادثہ میں زخمی لوگوں کو اب پورے ملک میں ملے گا مفت علاج، مرکزی حکومت نے جاری کیا نوٹیفکیشن

حکومت ہند نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کر پورے ملک میں سڑک حادثات کے شکار اشخاص کے لیے ’کیش لیس ٹریٹمنٹ اسکیم‘ (بغیر نقد علاج منصوبہ) نافذ کر دیا ہے۔ اس کے تحت سڑک حادثہ کے شکار ہر شخص کو فی حادثہ زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج مل سکے گا۔ وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ کے ذریعہ جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ منصوبہ 5 مئی 2025 سے نافذ ہو گیا ہے۔

حکومت کے ذریعہ ’نامزد‘ اسپتالوں میں ہوگا مفت علاج

وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن و شاہراہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کسی بھی شخص کو موٹر گاڑی کے سبب سڑک حادثہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو اسے اس منصوبہ کے تحت ملک کے کسی بھی حصے میں علاج کی مفت سہولت ملے گی۔ یعنی حادثہ کے شکار شخص کو سرکاری یا نامزد اسپتالوں میں علاج کے لیے کوئی پیسے ادا نہیں کرنے ہوں گے۔ اس منصوبہ کے تحت متاثرہ شخص کو حادثہ کی تاریخ سے اگلے 7 دنوں تک زیادہ سے زیادہ 1.50 لاکھ روپے تک کا مفت علاج دیا جائے گا۔ یہ سہولت صرف ان اسپتالوں میں پوری طرح نافذ ہوگی جو حکومت کے ذریعہ ’نامزد‘ کیے گئے ہیں۔

منصوبہ کو نافذ کرنے کی ذمہ داری نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کو سونپی گئی

اگر کسی وجہ سے سڑک حادثہ کے شکار شخص کو نامزد اسپتال نہیں مل پاتا ہے اور علاج کسی دیگر اسپتال میں کرایا جاتا ہے، تو اس حالت میں اس اسپتال میں صرف مستحکم حالت تک کا علاج ہی اس منصوبہ کے دائرے میں آئے گا۔ اس بارے میں الگ سے گائیڈلائنس جاری کی گئی ہیں۔ اس منصوبہ کو نافذ کرنے کی ذمہ داری نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کو سونپی گئی ہے۔ یہ ادارہ پولیس، اسپتالوں اور ریاستی سطح کی ہیلتھ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ منصوبہ کو اثرانداز طریقےس ے نافذ کیا جا سکے۔

مرکزی حکومت ایک نگراں کمیٹی بھی تشکیل دے گی

دی گئی جانکاری کے مطابق ہر ریاست یا مرکز کے زیر انتظام خطہ میں اسٹیٹ روڈ سیفٹی کونسل اس منصوبہ کی نوڈل ایجنسی ہوگی۔ یہ کونسل اس بات کی نگرانی کرے گی کہ منصوبہ کو ٹھیک سے نافذ کیا جائے، اسپتالوں کو منصوبہ سے جوڑا جائے، متاثرین کا علاج ہو اور ادائیگی کا عمل صحیح طریقے سے چلے۔ اس منصوبہ کی نگرانی کے لیے مرکزی حکومت ایک نگراں کمیٹی بھی تشکیل دے گی، جو یہ یقینی بنائے گی کہ منصوبہ پر صحیح طریقے سے عمل ہو رہا ہے یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

10 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

11 hours ago