قومی

Nitish Kumar Resign: نتیش کمار  کے بعد نتن نبین نے بھی دیا استعفیٰ، بہار میں سیاسی ہلچل تیز،کون ہوگا بہار کا نیا سی ایم؟

نئی دہلی : بہار میں بڑی سیاسی ہلچل دیکھنے کو ملی ہے۔ وزیراعلیٰ نیتیش کمار نے قا نون ساز کونسل(ایم ایل سی) کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے،انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ کو پیش کیا۔ مگر وہ اب بھی بہار کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ نتیش کے استعفیٰ کے بعد ریاست میں نئے سی ایم کے انتخاب کی دوڑ بھی زور پکڑ گئی ہے۔حال ہی میں نیتیش کمار کو راجیہ سبھا کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جس کے مطابق آئینی قواعد کے تحت انہیں 30 مارچ تک ایم ایل سی کے عہدے سے استعفیٰ دینا ضروری تھا۔

نیتیش کمار کا سیاسی سفر

نتیش کمار 2006 سے مسلسل قانون ساز کونسل کے رکن  رہےہیں۔ وہ چوتھی بار 7 مئی 2024 کو رکن بنے، جس کا دورانیہ 6 مئی 2030 تک تھا۔ وزیراعلیٰ 16 مارچ 2026 کو ریاست سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور وہ چاروں ایوانوں کے رکن بننے والے سیاستدانوں میں شامل ہو گئے۔ نتیش پہلی بار 1985 میں ہرنوت اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے، اور 1989 میں نویں لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ یہ ان کا پہلی بار راجیہ سبھاجانا ہے، اور جلد ہی وہ وہاں بطور رکن حلف اٹھا سکتے ہیں۔

نتن نبین نے بھی دیا استعفیٰ

ادھر بھارتی جنتا پارٹی کے صدر نتن نبین بھی آج رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پارٹی کے صوبائی صدر سنجے سراوگی نے کہا کہ نتن نبین نے گزشتہ اتوار کو استعفیٰ کا خط دیا تھا، جسے آج اسمبلی کے صدر ڈاکٹر پریم کمار کو پیش کیا ۔ نیتن نبین بھی راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہو چکے ہیں اور اپنی رکنیت سے مستعفی ہوں گے۔

اننت سنگھ کی ملاقات

اس سے پہلے موکاما سے جے ڈی یو کے رکن اسمبلی اننت سنگھ نے نتیش کمار سے ملاقات کی۔ اننت سنگھ نے میڈیا سے بتایا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کا درشن کیا اور ان کا آشیرواد لیا۔ استعفیٰ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی رہنما یا کارکن کی یہ خواہش نہیں ہے، مگر وزیراعلیٰ اس معاملے میں مستقل ہیں۔ جے ڈی یو کے قومی صدر سنجے جھا نے پہلے کہا تھا کہ آئین کے مطابق 14 دن کے اندر استعفیٰ دینا ضروری ہے، اور اسی کے مطابق کارروائی ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

23 minutes ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

52 minutes ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

1 hour ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

2 hours ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

2 hours ago