قومی

Reliance Retail Fashion Factory Sale: ریلائنس رٹیل کی فیشن فیکٹری کا برانڈڈ ایکسچینج فیسٹیول، پرانے کپڑے لائیں اور نئے برانڈڈ کپڑے لے جائیں

ممبئی: کمپنیاں صارفین کوراغب کرنے کے لیے مختلف پیشکشیں لے کرآتی رہتی ہیں۔ ریلائنس ریٹیل کی مقبول فیشن منزل ‘فیشن فیکٹری’ بھی ایکسچینج فیسٹیول لے کرآئی ہے۔ فیشن فیکٹری بڑے برانڈزپربھاری رعایتوں کے لئے مشہورہے۔ 20 جولائی تک جاری رہنے والے اس ایکسچینج فیسٹیول میں صارفین برانڈڈ کپڑوں اورمصنوعات کے لیے اپنے پرانے اورغیربرانڈڈ کپڑوں کا تبادلہ کرسکیں گے۔ فیشن فیکٹری کے تمام اسٹورزپرایکسچینج فیسٹیول کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

ہرصارف کو ملیں گے ایکسچینج کوپن

پرانے ڈینم، شرٹس، ٹی شرٹس یا بچوں کے کپڑے لانے پرصارفین کوبدلے میں ایکسچینج کوپن دیئے جائیں گے۔ ڈینم کے لیے 400 روپئے تک، شرٹس کے لیے250 روپے تک، ٹی شرٹس کے لیے 150 روپئے تک اوربچوں کے کپڑوں کے لیے100 روپئے تک کے کوپن دستیاب ہوں گے۔ صارفین کوپن کے ذریعہ نہ صرف روزمرہ کی اشیاء خرید سکیں گے بلکہ لی، لی کوپر، جان پلیئرز، ریمنڈ، پارک ایونیو، کینو، پیٹر انگلینڈ، ایلن سولی، وان ہیوسین اورلوئس فلپ جیسے بڑے قومی اوربین الاقوامی برانڈزسے بھی خریداری کرسکیں گے۔

ریلائنس ریٹیل سے ہرکسی کو ہوگا فائدہ

صارفین کواپنی نئی خریداریوں پر50 فیصد تک کی رعایت بھی ملے گی۔ اگرآپ کی الماری بھی پرانے کپڑوں سے بھری ہوئی ہے یا آپ اپنے طرززندگی کواپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں تویہ ایکسچینج فیسٹیول آپ کے لیے ہے۔ چاہے آپ آفس کے لیے شرٹ تلاش کررہے ہوں یا ویک اینڈ کے لیے اسٹائلش ٹی شرٹ، فیشن فیکٹری کا یہ ایکسچینج فیسٹیول آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

4 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

4 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

4 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

4 hours ago