قومی

Reliance Industries Market Cap Drops: ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر میں بڑی گراوٹ، ایک دن میں مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 95,407 کروڑ روپے کم

ممبئی: ملک کی سب سے بڑی صنعتی کمپنیوں میں شامل ریلائنس انڈسٹریز کو منگل کے روز شیئر بازار میں زبردست دھچکا لگا۔ کمپنی کا شیئر 4.39 فیصد کی بھاری گراوٹ کے ساتھ 1,508.90 روپے پر بند ہوا۔ اس ایک دن کی گراوٹ کے نتیجے میں ریلائنس انڈسٹریز کا مارکیٹ کیپیٹلائزیشن تقریباً 95,407 کروڑ روپے کم ہو گیا، جو جون 2024 کے بعد ایک ہی دن میں آنے والی سب سے بڑی کمی مانی جا رہی ہے۔

بازار ماہرین کے مطابق اس اچانک گراوٹ کی ایک بڑی وجہ ایک غیر مصدقہ خبر بنی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روسی خام تیل سے لدے تین ٹینکر بھارت کے مغربی ساحل پر واقع ریلائنس کی جام نگر ریفائنری کی طرف جا رہے ہیں۔ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا ہو گئی، جس کا اثر براہ راست شیئر کی قیمت پر پڑا۔ تاہم ریلائنس انڈسٹریز نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

بعد میں سامنے آنے والی تازہ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ ریلائنس سے منسلک بتائے جانے والے روسی تیل کے ٹینکرز کو کسی اور مقام پر ہی خالی کر دیا گیا ہے۔ اس وضاحت کے باوجود دن بھر مارکیٹ میں دباؤ برقرار رہا اور شیئر میں زبردست فروخت دیکھی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر میں یہ بڑی گراوٹ ایسے وقت پر آئی ہے جب پیر کو ہی اس نے نیا آل ٹائم ہائی سطح چھوا تھا۔ اسی وجہ سے کئی ماہرین اس کمی کو منافع خوری کا نتیجہ بھی قرار دے رہے ہیں، کیونکہ اونچی سطح پر پہنچنے کے بعد سرمایہ کار عموماً منافع نکالنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مجموعی طور پر بھارتی شیئر بازار کا رجحان بھی منفی رہا۔ کاروبار کے اختتام پر سینسیکس 376.28 پوائنٹس یا 0.44 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 85,063.34 پر بند ہوا، جبکہ نفٹی 71.60 پوائنٹس یا 0.27 فیصد کی کمی کے ساتھ 26,178.70 پر آ گیا۔ ریلائنس کے شیئر میں گراوٹ کا سب سے زیادہ اثر نِفٹی آئل اینڈ گیس انڈیکس پر پڑا، جو 1.75 فیصد کمزور ہو کر بند ہوا۔ اس کے علاوہ نِفٹی انفرا، میڈیا، انرجی، کموڈیٹیز، پی ایس ای اور ریئلٹی سیکٹرز میں بھی کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب ہیلتھ کیئر، فارما، پی ایس یو بینک، آئی ٹی، میٹل اور ایف ایم سی جی سیکٹرز میں محدود تیزی درج کی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

10 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago