قومی

Delhi CM: ریکھا گپتا بنیں گی دہلی کی نئی وزیراعلیٰ، اروند کیجریوال نے دی مبارکباد

Delhi CM: بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ریکھا گپتا کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ دہلی کے نئے وزیر اعلی کے نام کے اعلان کے بعد سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’ریکھا گپتا جی کو دہلی کی وزیر اعلیٰ بننے پر بہت بہت مبارک ہو۔‘‘ مجھے امید ہے کہ وہ دہلی کے لوگوں سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گی۔ ہم دہلی کے لوگوں کی ترقی اور بہبود کے ہر کام میں ان کا ساتھ دیں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کی حکومت کو شکست دی ہے اور 27 سال بعد دوبارہ اقتدار میں واپسی کر رہی ہے۔ AAP نے الیکشن کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد اروند کیجریوال دوبارہ دہلی کے وزیراعلیٰ بنیں گے لیکن اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی نہ صرف الیکشن ہار گئی بلکہ اروند کیجریوال اپنے اسمبلی حلقہ نئی دہلی سے بھی ہار گئے۔

خاتون کے وزیر اعلی بننے پر آتشی نے کیا خوشی کا اظہار

دہلی کی سبکدوش ہونے والی وزیر اعلیٰ آتشی نے بھی ریکھا گپتا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس پر کہا کہ ریکھا گپتا جی کو دہلی کی وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ دہلی کی قیادت ایک خاتون کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دہلی کی عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہوں گے۔ دہلی کی ترقی کے لیے آپ کو عام آدمی پارٹی کا پورا تعاون ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں- Rekha Gupta Delhi New CM: ریکھا گپتا ہوں گی دہلی کی نئی سی ایم، ڈپٹی سی ایم ہوں گے پرویش ورما، بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ

خاتون کو وزیر اعلیٰ بنانا بی جے پی کا ماسٹر اسٹروک

آپ کو بتاتے چلیں کہ کرپشن کے الزام میں جیل جانے کے بعد اروند کیجریوال نے آتشی کو وزیراعلیٰ بنایا تھا لیکن الیکشن کے دوران کیجریوال کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن الیکشن جیتنے کے بعد بی جے پی نے ماسٹر اسٹروک کھیلتے ہوئے ایک خاتون کو وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کردیا۔ انتخابی مہم کے دوران عام آدمی پارٹی کے رہنما اور کیجریوال یہ سوال پوچھتے رہے کہ بی جے پی کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ الیکشن جیتنے کے بعد بی جے پی نے اب کیجریوال کے سوال کا جواب دیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

A new Aadhaar app launched: فزیکل کارڈ اور فوٹو کاپی کی ضرورت ختم، چہرے کی شناخت اور کیو آر کوڈ سے ہوگا سارا کام

مرکزی حکومت کی نئی آدھار ایپ سے اب شناخت کے لیے کارڈ یا فوٹو کاپی…

2 minutes ago