قومی

India Weather Alert: دہلی سمیت 14 ریاستوں میں موسلا دھار بارش کا ریڈ الرٹ، 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کا خطرہ

نئی دہلی: ان دنوں مانسون پوری شدت کے ساتھ سرگرم نظر آ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات (IMD) نے ملک کے کئی حصوں میں موسم کی سنگین صورتحال کے پیش نظر نیا اور سخت الرٹ جاری کیا ہے۔ آج یعنی 6 ستمبر کو دہلی، اتر پردیش اور بہار سمیت مجموعی طور پر 14 ریاستوں میں موسلا دھار بارش اور تیز آندھی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں مسلسل ہو رہی بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ یعنی چٹانیں اور مٹی کھسکنے کی وارننگ دی گئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ شمال مغربی مدھیہ پردیش اور اس سے متصل جنوب مغربی اتر پردیش کے اوپر بننے والے کم دباؤ کے علاقے (لو پریشر ایریا) کے باعث مشرقی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش اور مغربی ہمالیائی خطے میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔

اتر پردیش اور بہار میں وارننگ

اتر پردیش کے کئی اضلاع، جیسے غازی آباد، میرٹھ، گوتم بدھ نگر، سہارنپور، کانپور، پریاگ راج اور گورکھپور میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارش کے امکانات ہیں۔ دارالحکومت لکھنؤ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری اور کم سے کم 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ وہیں بہار کے پٹنہ، گیا، بھاگلپور، مظفرپور اور آس پاس کے اضلاع میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، جہاں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ ہے۔

دہلی اور آس پاس کے علاقوں کا حال

دہلی کے لوگوں کو بھی آج حبس بھری گرمی کے بعد شام یا رات تک موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہاں ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ سکتی ہے، جبکہ درجہ حرارت 24 سے 29 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ پڑوسی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب کے فرید آباد، گروگرام، لدھیانہ اور امرتسر جیسے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی بوندیں پڑنے کی توقع ہے۔

پہاڑی ریاستوں میں شدید بارش

پہاڑوں پر موسم مسلسل خطرناک بنا ہوا ہے۔ اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ، نینی تال، چمولی اور ہماچل پردیش کے چمبا، شملہ، منالی جیسے اضلاع میں شدید بارش کا ریڈ الرٹ ہے۔ منالی میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے اور درجہ حرارت گر کر 6 سے 14 ڈگری کے درمیان پہنچ گیا ہے۔ ادھر مدھیہ پردیش کے بھوپال، اندور، ودیشا اور راجستھان کے جے پور، اودے پور، اجمیر سمیت کئی علاقوں میں بھی سیاہ بادل چھائے رہنے اور شدید بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔

وسطی ہندوستان میں شدید بارش کا سلسلہ

جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے کئی اضلاع میں بھی آئندہ دو سے تین دن تک موسم کا مزاج اسی طرح سخت رہنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتہائی ضروری ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں اور خاص طور پر درختوں یا کمزور بجلی کے کھمبوں کے قریب کھڑے ہونے سے گریز کریں۔ دریاؤں میں بڑھتی ہوئی پانی کی سطح کے پیش نظر ساحلی علاقوں کے لوگوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

40 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

53 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

1 hour ago