قومی

Record Rs 86,000 Cr allocation for MGNREGA: وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں منریگا کیلئے سب سے بڑی بجٹ منظوری، خواتین کی بڑھتی شراکت اور جدید ڈیجیٹل اصلاحات سے دیہی معیشت کو تقویت

مودی حکومت نے دیہی روزگار کو مضبوط بنانے اور بھارت کے دیہاتوں کو بااختیار کرنے کیلئے مالی سال 2025-26 میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کیلئے 86 ہزار کروڑ روپے کی تاریخی منظوری دی ہے۔ یہ اس اسکیم کی تاریخ میں سب سے بڑی بجٹ منظوری ہے، جو حکومت کے اس وژن کی عکاس ہے کہ دیہی بھارت کو ملک کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جائے۔

بروقت ادائیگی اور شفافیت

23 جولائی 2025 تک مرکز نے 45,783 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں جن میں سے 37,912 کروڑ روپے صرف اجرتوں کی ادائیگی کیلئے مختص ہیں، تاکہ مزدوروں کو بروقت اور شفاف طریقے سے ان کی مزدوری مل سکے۔

روزگار کی فراہمی میں کامیابی

سال 2024-25 میں منریگا کے تحت 290.60 کروڑ یومیہ روزگار پیدا ہوا، جس سے تقریباً 16 کروڑ گھرانے مستفید ہوئے۔ اس دوران 99.79 فیصد گھرانوں کو ان کی درخواست کے مطابق کام فراہم کیا گیا، جس نے بے روزگاری، مہنگائی اور موسمی مشکلات کے دوران ایک مضبوط حفاظتی فریم ورک مہیا کرایا۔

خواتین کی شمولیت میں نمایاں اضافہ

2013-14 میں خواتین کی شمولیت 48 فیصد تھی، جو 2024-25 میں بڑھ کر 58.15 فیصد ہو گئی۔ یہ خواتین نہ صرف مزدور کے طور پر کام کر رہی ہیں بلکہ آبی ذخائر، دیہی سڑکیں، فارم پونڈز اور شجرکاری جیسے ترقیاتی منصوبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

اثاثوں کی تخلیق اور دیہی ترقی

اسکیم کے تحت دیہی سڑکیں، چیک ڈیم، نہریں اور صفائی کی سہولیات جیسے پائیدار منصوبے بنائے گئے ہیں۔ آسام میں ایک اینٹوں کی پختہ نہر نے مقامی کسانوں کیلئے آبپاشی کی سہولت میں نمایاں بہتری پیدا کی، جس سے پیداوار میں اضافہ ہوا۔ مودی حکومت نے منریگا کو ہنر مندی کے منصوبے پروجیکٹ اَنّتی سے جوڑ کر مزدوروں کو مستحکم روزگار کے مواقع دینے کی کوشش کی ہے۔ مارچ 2025 تک 91 ہزار مزدور تربیت مکمل کر چکے ہیں جبکہ دو لاکھ مزدوروں کو تربیت دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

مودی حکومت کا وژن — آتم نربھر بھارت کی مضبوط بنیاد

99.94 فیصد اجرتوں کی ادائیگی آدھار پر مبنی نظام سے ہو رہی ہے، 6.26 کروڑ سے زائد اثاثوں کی جیو ٹیگنگ مکمل ہے اور جالدوٹ، یکت دھرا، جن منریگا اور این ایم ایم ایس جیسے پلیٹ فارم شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ 50 ہزار آبی ذخائر بنانے کے ہدف کے مقابلے میں 68 ہزار سے زائد تعمیر ہو چکے ہیں، جو بارش کے پانی کے ذخیرے، زیر زمین پانی کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مددگار ہیں۔ 86 ہزار کروڑ روپے کی یہ ریکارڈ منظوری محض بجٹ فیصلہ نہیں بلکہ حکومت کا دیہی بھارت کی ترقی، خود کفالت، خواتین کی بااختیاری اور پائیدار مستقبل کیلئے گہرا عزم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

35 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

2 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

3 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

4 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

4 hours ago