قومی

Ravi Kishan sought blessings from Guru Gorakhnath: سالگرہ پر رکن پارلیمنٹ روی کشن نے گرو گورکھ ناتھ کا لیا آشیرواد لیا، نابینا بچوں کے ساتھ کیک کاٹ کر منائیں یوم پیدائش کی خوشیاں

گورکھپور: گورکھپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور معروف فلم اداکار روی کشن شکلا نے جمعہ کو اپنا یوم پیدائش عقیدت، سماجی خدمت اور عوامی شرکت کے ساتھ منایا۔ انہوں نے دن کا آغاز مہایوگی گرو گورکھ ناتھ مندر میں درشن و پوجا اور خصوصی عبادت سے کیا، جہاں ملک، ریاست اور عوام کی خوش حالی و ترقی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے گورکھپور واقع رہائش گاہ پر بھی مذہبی رسومات ادا کر کے بزرگوں کا آشیرواد حاصل کیا۔

اہم لیڈران کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ

روی کشن کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک سمیت متعدد مرکزی و ریاستی رہنماؤں نے ان کی درازیٔ عمر، بہترین صحت اور کامیاب عوامی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ’روی کشن شکلا‘ کا نام دن بھر ٹرینڈ کرتا رہا اور لاکھوں حامیوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

نابینا بچوں کے ساتھ منائی سالگرہ کی خوشیاں

اپنی سالگرہ کو سماجی خدمت سے جوڑتے ہوئے روی کشن نے نابینا بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے معاشرے میں شمولیتی سوچ، ہمدردی اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنا ہی حقیقی عوامی خدمت ہے۔

شاندار ضیافت میں ہزاروں افراد کی شرکت

بعد ازاں گورکھپور میں ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان استقبالیہ اور اجتماعی ضیافت کا انعقاد کیا گیا، جس میں پوروانچل کے مختلف اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں عوام، عوامی نمائندے، پارٹی عہدیداران، کارکنان اور سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ گورکھپور کے علاوہ مئو، دیوریا، اعظم گڑھ اور مشرقی اتر پردیش کے دیگر اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں مہمان تقریب میں موجود رہے اور روی کشن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی عوامی خدمات کو سراہا۔

عوام کی محبت میری سب سے بڑی دولت:روی کشن

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روی کشن نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سالگرہ کے موقع پر عوام کی بے مثال محبت اور اعتماد ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ سب بھگوان بھولے ناتھ اور مہادیو کی کرپا کا نتیجہ ہے۔ عوام نے مجھے جو محبت، اعتماد اور آشیرواد دیا ہے، وہی میری سب سے بڑی دولت ہے۔ میں پوری زندگی خلوص اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت اور گورکھپور کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔‘‘ تقریب کے دوران حامیوں نے روی کشن کو گل دستے، ہار اور اعزازی شالیں پیش کیں، ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں اور اجتماعی ضیافت میں شریک ہو کر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ تقریب عقیدت، سماجی ہم آہنگی، عوامی رابطے اور خدمت کے پیغام کے ساتھ خوشگوار اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

7 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

8 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

9 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

10 hours ago