قومی

Huda Zariwala’s Massage: ملک میں نفرت پھیلانے والوں کو ہدیٰ زری والا نے دیا بڑا پیغام

عام آدمی پارٹی کی سابق ترجمان اورمیڈیا پینلسٹ اورصحافی ہدیٰ زری والا نے کہا ہے کہ رمضان کا مبارک مہینہ بھائی چارہ کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو-مسلم اتحاد ہمارے ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہدیٰ زری والا بی جے پی لیڈراورترجمان آلوک وتس کے ذریعہ منعقدہ افطار پارٹی میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں نے آلوک وتس کے بھائی چارہ اورمحبت کے پیغام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سماج میں آلوک وتس جیسے لوگ موجود ہیں، کوئی بھی ملک کا امن وامان اوربھائی چارہ کونقصان نہیں پہنچا سکتا۔

ہدیٰ زری والا نے بی جے پی لیڈرآلوک وتس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گرچہ وہ کسی الگ سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں، لیکن ان کا کرداراورعمل قابل ستائش ہے۔ وہ گزشتہ 27 سالوں سے ہندومسلم اتحاد کے لئے اورسماج میں بھائی چارہ کوبنائے رکھنے کے لئے روزہ افطارتقریب کا اہتمام کرتے ہیں، یہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں نفرت پیدا کرنے والوں کے لئے سیکولرکردارکے لوگوں کوآگے آنا ہوگا اوربھائی چارہ کوعام کرنا ہوگا۔ آپ کوبتا دیں کہ ہدیٰ زری والا مختلف میڈیا چینلوں پرکھل کراپنی بات رکھتی ہیں۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ ایک صحافی بھی رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

2 hours ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

4 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

5 hours ago