بھارت ایکسپریس
Ramadan 2023: رمضان المبارک 2023 کا چاند ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں نظرآگیا ہے۔ ہند و پاک سمیت دیگر ممالک میں 24 مارچ 2023 یعنی جمعہ کے روزسے رمضان المبارک کا آغازہوگا۔ ماہ رمضان میں روزے رکھنا اسلام کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، جس کے دوران مسلمان کھانے، پینے، تمباکو نوشی اور برے خیالات سے پرہیز کرتے ہیں۔ ماہ رمضان میں طلوع فجرسےغروب تک روزہ رکھا جاتا ہے۔ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔ ہندوستان میں رمضان کا آغاز 24 مارچ سے ہوگا کیونکہ آج چاند نظر آگیا ہے۔ مختلف رویت ہلاک کمیٹیوں نے اس کی تصدیق کردی ہے۔
رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق، یہ 22 مارچ کو ہی واضح ہوگیا تھا کہ رمضان 2023 کا چاند نظر نہیں آیا ہے، اس لئے پہلا روزہ 24 مارچ کو رکھا جائے گا۔ دراصل 23 مارچ 2023 شعبان کی 30 تاریخ تھی، اس لئے یہ پہلے سے واضح تھا کہ جمعرات سے تراویح کی نماز کا اہتمام کیا جائے گا۔
قبل ازیں ملک کے مختلف علاقوں میں آج جمعرات کے روز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اپنا ماہانہ میٹںگ کا انعقاد کیا، جس میں ہندوستان میں رمضان کے آغازکی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ لکھنؤ کی مرکزی چند کمیٹی، دہلی کی جامع مسجد، امارت شریعہ بہار جھارکھنڈ اورمرکزی جمعیت اہلحدیث ہند نے اعلان کیا ہے کہ پورے ملک میں جمعہ سے روزہ شروع ہوگا کیونکہ آج چاند نظرآگیا ہے۔ مہاراشٹرکے مالیگاؤں نے بھی اعلان کیا ہے کہ رمضان 24 مارچ کو شروع ہوگا کیونکہ چاند آج نظرآگیا ہے۔
ہندوستان کے مختلف شہروں، جن میں حیدرآباد، بنگلورو، مالیگاؤں، ممبئی سے چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ دہلی کے علاوہ تمام شہروں کی مساجد میں سائرن بجا کرلوگوں کو رمضان کے چاند کی اطلاع دی گئی ہے، جس کے بعد آج سے ہندوستان کی مساجد میں نماز تروایح کا اہتمام کیا جائے گا۔
قابل ذکرہے کہ سعودی عرب، سمیت دیگرخلیجی ممالک میں میں آج سے رمضان المبارک کا آغازہوگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یواے ای) سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگرممالک کا بھی یہی حال ہے۔ عالم اسلام میں رمضان کے روزوں اور نماز کی بہت اہمیت ہے کیونکہ یہ اسلام کی بنیادی ارکان میں شامل ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان رمضان میں خاص طور پر زکوۃ اور صدقہ کرتے ہیں۔ کیونکہ اس مہینے میں عبادت کے ثواب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…