قومی

Amritpal Singh: مفرور امرت پال سنگھ کروکشیتر میں تھا موجود ، اس کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی، پولیس کئی ریاستوں میں کر رہی ہے تلاش

Amritpal Singh: پولیس خالصتانی حامی اور ‘وارس پنجاب دے’ کے سربراہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے کی تلاش میں ہے۔ اطلاع ملی ہے کہ 19 مارچ کی دیر رات امرت پال کروکشیتر کے شاہ آباد میں ایک خاتون کے پاس ٹھہرا ہوا تھا۔ اس بڑے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ خالصتانی بھگوڑوں پر شکنجہ کسا جا رہے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ امرت پال کے بارے میں کئی انکشافات ہو رہے ہیں۔ پولیس اور این آئی اے امرت پال کے ٹھکانوں پر مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس وارث پنجاب کے سربراہ کی اہلیہ سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس سے قبل ان کی شکل بدل کر فرار ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آچکی تھی۔ ہریانہ پولیس نے ایک خاتون سمیت کئی لوگوں کو پنجاب پولیس کے حوالے کیا ہے۔

اتراکھنڈ کے راستے بھاگنے کا اندازہ

ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ امرت پال پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان، یوپی، اتراکھنڈ اور جموں و کشمیر میں کہیں بھی چھپا ہو سکتا ہے۔ پنجاب پولیس ان تمام ریاستوں کی پولیس سے مدد لے رہی ہے۔ امرت پال کسی بھی حالت میں بیرون ملک بھاگ نہیں سکتا، اس لیے بھارت سے ملحقہ پاکستان اور نیپال کی سرحد پر بی ایس ایف اور ایس ایس بی کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اندازہ ہے کہ امرت پال اتراکھنڈ کے راستے بھاگ سکتا ہے۔

18 مارچ کو لدھیانہ میں ہوا تھا داخل

18 مارچ کو امرت پال دیر رات جالندھر سے پنجاب کے لدھیانہ میں داخل ہوا۔ وہ اپنے 4 ساتھیوں کو جالندھر میں چھوڑ گیا تھا۔ پھر وہ شیخوپورہ گرودوارہ میں تقریباً 50 منٹ کے لیے رکا، جہاں گرودوارے کے گرنتھی نے دو گاڑیاں منگوائی۔ امرت پال کے ساتھ اس کی ایک خاص پپن پریت بھی تھی۔ دونوں گاڑیاں گرودوارہ سے مختلف راستوں پر روانہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں- Amritpal Singh: کہاں ہے امرت پال سنگھ ؟ پپل پریت نے کی فرار ہونے میں مدد ، ISI سے لے رہا تھا ہدایات

اس سے پہلے آئی ایس آئی سے تعلق کا ہوا تھا انکشاف

بتا دیں کہ امرت پال سنگھ کے پاکستان اور آئی ایس آئی سے تعلق کا انکشاف پہلے ہی ہو چکا ہے۔ اب تفتیش کے دوران اس کا ڈرگ مافیا سے تعلق کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق امرت پال جس مرسڈیز کار میں سفر کرتا تھا، اسے ڈرگ مافیا رویل سنگھ نے تحفے میں دیا تھا۔ رویل سنگھ بھی منشیات کی اسمگلنگ میں پکڑا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

3 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

3 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

4 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

5 hours ago