-بھارت ایکسپریس
Ramadan Bharatpur News: رمضان کا مقدس اور مبارک مہینہ چل رہا ہے۔ پہلا عشرہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مسلم معاشرے میں اس مہینے کی خاص اہمیت ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے راجستھان کے بھرت پور ضلع میں واقع سینٹرل جیل سیورمیں روزہ رکھنے والوں کے لئے خاص انتظام کیا گیا ہے۔ سینٹرل جیل میں مسلم قیدیوں کے لئے صبح تقریباً تین بجے اٹھ کر کھانا بنایا جاتا ہے، جس سے مسلم قیدی سحری کرسکیں۔ ساتھ ہی شام کو بھی ان کے کھانے پینے (روزہ افطار) کا انتظام کیا جاتا ہے۔
بھرت پورجیل میں مسلم قیدیوں کے لئے افطارمیں کھجوراورپھل وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ رمضان کے مہینے میں مسلم طبقے کے قیدی بھی پورے دن روزہ رکھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کے لئے نمازکا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس طرح سے مسلم قیدی نمازبھی ادا کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ روزہ اور نماز اسلام کے بنیادی ارکان ہیں، اس لئے ہرمسلمان پرنمازاور روزہ فرض ہے۔ حالانکہ جو لوگ بیمار ہیں اور روزہ رکھنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں، ان کے لئے روزہ نہ رکھنے کی رعایت دی گئی ہے۔
رمضان کے مبارک مہینے میں مسلمان زیادہ وقت اللہ کی عبادت میں گزارتے ہیں۔ شام کوسورج غروب ہونے کے بعد یعنی مغرب کی اذان ہونے سے پہلے روزہ افطار کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، راجستھان کے بھرت پور واقع سینٹرل جیل میں تقریباً 50 مسلم قیدی روزہ رکھ رہے ہیں۔ جیل محکمہ کی طرف سے سبھی کے لئے صبح سحری کے وقت کھانا تیارکرایا جاتا ہے اورشام کے وقت یعنی روزہ افطار کے لئے بازار سے انتظام کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Ramadan 2023: رمضان میں سحری-افطار میں ان باتوں کا خاص خیال رکھنا ضروری، کیونکہ صحت پر پڑ سکتا ہے اثر
بھرت پورکی سیورسینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں مسلم قیدیوں کے لئے روزہ رکھنے کا پورا انتظام جیل انتظامیہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ صبح تقریباً ڈھائی تین بجے اٹھ کران کے لئے کھانا (سحری) تیارکیا جاتا ہے۔ جبکہ شام کے وقت یعنی روزہ افطار کے لئے بازارسے سامان کا انتظام کیا جاتا ہے، جس سے مسلم قیدی روزہ افطارکرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں تقریباً 50 مسلم قیدی روزہ رکھ رہے ہیں۔ دو خاتون مسلم قیدی بھی ہیں، وہ بھی روزہ رکھ رہی ہیں۔ ان کے لئے بھی اسی طرح کا انتظام کیا جاتا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ روزہ رکھنے والے قیدیوں کو کسی بات کی پریشانی نہ ہو، اس کے لئے خاص انتظام کیا جاتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…