قومی

Ram Mandir Trust Meeting: چمپت رائے اورانل مشرا کی جگہ ابھی نہیں ملے گی کسی کو ذمہ داری! رام مندر ٹرسٹ کی میٹنگ سے پہلے بڑا دعویٰ، جنرل سکریٹری کے لئے اہم نام آیا سامنے

شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کی میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا کے استعفیٰ پرتبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں کا استعفیٰ قبول بھی کیا جاسکتا ہے۔ ان دونوں کے استعفیٰ کے بعد کچھ نام سرخیوں میں ہیں۔ حالانکہ پیر، 6 جولائی کوہونے والی میٹنگ میں اس کا فیصلہ نہیں ہوگا کہ ان دونوں کی جگہ کون آئے گا۔ ذرائع کے مطابق، رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کی آج ہونے والی میٹنگ میں رام مندرمیں چڑھاوا چوری کے حادثہ پرافسوس کا اظہارکیا جاسکتا ہے۔ میٹنگ میں آج نئے ٹرسٹ کے کسی نئے رکن کے نام کا اعلان ہونے کا امکان نہیں ہے۔ نئے اراکین کی تقرری کے لئے آئندہ ماہ ٹرسٹ کی خصوصی میٹنگ بلائی جائے گی، جس میں اس پرآخری فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

اس سے پہلے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کے نئے مہامنتری کے لئے سوامی واسودیوانند سرسوتی کا نام سب سے مضبوط دعویدار کے طورپرابھرکرسامنے آیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ چمپت رائے کا مقام لے سکتے ہیں۔ وشوہندو پریشد اورایودھیا کے دیگرسنت مہاتما بھی انہیں ہی اس عہدے کے لئے سب سے مناسب اورموزوں تسلیم کررہے ہیں۔ ٹرسٹ کے بیشتراراکین کے درمیان بھی ان کے نام پرعام رضامندی بننے کی بات سامنے آرہی ہے۔

سوامی واسودیوانند سرسوتی کو مل سکتی ہے بڑی ذمہ داری

حالانکہ سوامی واسودیوانند سرسوتی خود اس ذمہ داری کوقبول کرنے کے خواہاں نہیں بتائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے واضح طورپر مہامنتری (جنرل سکریٹری) بننے سے انکارکردیا ہے۔ ان کے قریبی بتاتے ہیں کہ ان کا ماننا ہے کہ حال کے تنازعہ اورٹرسٹ کی شبیہ کو ہوئے نقصان کے بعد وہ اس عہدے کی ذمہ داری نہیں لینا چاہتے۔

ٹرسٹ میں نئے اراکین کے نام آج نہیں ہوگا اعلان!

سوامی واسودیوانند سرسوتی کی مرضی کو دیکھتے ہوئے آج کی میٹنگ میں نئے مہامنتری کے نام کا اعلان ہونے کا امکان بے حد کم مانا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ٹسٹ کے بیشتر اراکین فی الحال اس فیصلے کو کچھ وقت کے لئے ٹالنے کے حق میں ہیں۔ امکان ہے کہ آئندہ مرحلے میں سوامی واسودیوا نند سرسوتی کو منانے کی کوشش کی جائے یا پھرکسی دیگر نام پررضامندی بننے کے بعد نئے مہا منتری کا اعلان کیاجائے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…

11 minutes ago

Jammu Kashmir Budgam Encounter: کشمیر میں لشکر کا اعلیٰ کمانڈر موسیٰ ہلاک، فوج نے بڈگام کے جنگلات میں دہشت گرد کو کیا ہلاک

سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…

41 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین کی ٹریپ ٹیم نے جیتا سلور، پی ایم مودی اور امت شاہ نے دی مبارکباد

منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز، خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم نے جیتا تاریخی گولڈ میڈل، وزیر اعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد

وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…

10 hours ago