-بھارت ایکسپریس
Ram mandir Innaugration: رام مندر پران پرتشٹھا کی تیاریاں زوروشور سے چل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاست بھی اپنے شباب پرہے۔ اس درمیان آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یوڈی ایف) کے صدر اوررکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے مسلمانوں سے ایک خاص اپیل کی ہے، جو سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ (بی جے پی) مسلمانوں کی دشمن ہے۔ یہ ہمارے مذہب کی مخالفت کرتے ہیں۔ بدرالدین اجمل نے مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کے دن اپنے گھرپر وقت گزاریں۔
آسام کے گوال پاڑہ ضلع کے کدمتل میں ایک مدرسہ کی سنگ بنیاد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے اے آئی یو ڈی ایف صدر اور رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ رام مندرافتتاح کے دوران مسلمان اپنے گھرپرمحفوظ طریقے سے وقت گزاریں۔ حالانکہ ان کے اس بیان کے بعد مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے مولانا اجمل پر پلٹ وارکیا ہے۔
”20 سے 26 جنوری تک گھرپر محفوظ طریقے سے رہیں مسلمان“
مولانا بدرالدین اجمل نے مزید کہا کہ بی جے پی مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے اور ہمارے خلاف کچھ بھی کروا سکتی ہے۔ 20 سے 26 جنوری تک سبھی اپنے گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ کیونکہ اس دن ایودھیا میں رام مندر کا پران پرتشٹھا ہونے والا ہے۔ اس لئے آپ سے گزارش ہے کہ ہرمسلمان 20 جنوری سے 26 جنوری تک کہیں آنے جانے سے یا ٹرینوں میں سفرکرنے سے پرہیز کرے۔
”بی جے پی مسلمانوں سے کرتی ہے نفرت“
مرکزی وزیراور بی جے پی لیڈرگری راج سنگھ نے مولانا بدرالدین اجمل پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا، ”بی جے پی مسلمانوں سے نفرت نہیں کرتی، ہم ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے نعرے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔‘‘ گری راج سنگھ نے کہا کہ ایودھیا زمین تنازعہ معاملے میں سابق مدعی اقبال انصاری کو رام مندر کے پران پرتشٹھا تقریب میں مدعو کیا گیا ہے اور وہ پرارتھنا (دعا) میں بھی حصہ لیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مولانا بدرالدین اجمل اور اسدالدین اویسی جیسے لوگ سماج میں نفرت پھیلاتے ہیں اور بی جے پی سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…